واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،مہم جوئی کا تصور کر نے والے باز رہیں،نیشنل کمانڈ اتھارٹی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-07, 07:49 AM   #1
ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،مہم جوئی کا تصور کر نے والے باز رہیں،نیشنل کمانڈ اتھارٹی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-12-07, 07:49 AM

راولپنڈی(جنگ نیوز) نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کی اسٹرٹیجک صلاحیت کے حوالہ سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کے جوہری اثاثے محفوظ اور ان کی سیکورٹی فول پروف ہے، پاکستان اپنے مفادات کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مہم جوئی کا تصوّر کرنے والے باز رہیں۔ اتھارٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں صدر پرویز مشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید، سروسز چیفس، سینئر فوجی افسران اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کی اسٹرٹیجک صلاحیت سے متعلق مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اتھارٹی نے ملک کی دفاعی صلاحیت کو تقویت دینے کی متعدد تجاویز کی بھی منظوری دی۔ آئی ایس پی آر کے ایک پریس ریلیز کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کے حوالے سے بعض بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی مخالفانہ مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکورٹی فول پروف ہے۔ اتھارٹی نے غیر ذمہ دارانہ خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ پاکستان اپنے مفادات کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اتھارٹی نے کسی غلط مہم جوئی کا تصوّر کرنے والوں کو بھی خبردار کیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 357
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نیوز, رفتار, صلاحیت, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یاد نہیں،۔۔۔،۔۔۔،۔۔۔،۔۔۔، وجدان شعر و شاعری 1 10-01-08 02:23 PM
خیر پور:ہنگامہ آرائی میں پیپلز پارٹی کے کارکن ملوث نہیں،قائم علی شاہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:59 AM
ایٹمی اثاثوں کی حفاظت خود کریں گے،عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں،نواز شریف خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:22 AM
پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کی ضرورت نہیں،فضل الرحمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:40 AM
بھارت کے پاس بندوق کے سوا کوئی آپشن نہیں،گیلانی: پاکستانی خبریں 0 14-09-07 05:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger