|
ایڈیشنل سیکرٹری سرحد اسمبلی کے عہدے پر خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف دائر رٹ باق

02-07-08, 08:01 AM
ایڈیشنل سیکرٹری سرحد اسمبلی کے عہدے پر خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف دائر رٹ باقاعدہ سماعت کیلئے منظور
پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمدرضا خان اور جسٹس حامد فاروق درانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سرحد اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری کی پوسٹ پر جونیئر ڈپٹی سیکرٹری کو ترقی دیکر سینئر کو نظر انداز کرنے کے خلاف دائر رٹ باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی اور حکم دیا کہ 15 دنوں کے اندر اندر کیس کی دوبارہ سماعت کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق فاضل ڈویژن بینچ نے سینئر ڈپٹی سیکرٹری غلام سرور کی رٹ کی سماعت شروع کی تو ان کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ سابقہ ایم ایم اے کے دور حکومت میں سرحد اسمبلی کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری کی نئی آسامی پیداکی گئی جس پر ایک جونیئر ڈپٹی سیکرٹری کو تعینات کر کے ان کے موکل کو سینئر ہونے کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے گئے جو سرا سر غیر آئینی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|