واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایک اور ویگن کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، 13کمسن مزدور زندہ جل گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-11, 05:30 AM   #1
ایک اور ویگن کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، 13کمسن مزدور زندہ جل گئے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 21-12-11, 05:30 AM

سیٹھارجہ ( نامہ نگار) سیٹھارجہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہنگورجہ سے سیٹھارجہ آنیوالی ویگن میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی 13 کمسن مزدور جل کر ہلاک جبکہ جھلسنے والے 10 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیٹھارجہ روزانہ مارواڑی برادری کے افراد اسلام کاٹن فیکٹری میں مزدوری کرنے جاتے تھے اور شام کو سیٹھارجہ واپس آتے تھے، آج شام جیسے ہی گاڑی ویگن سیٹھارجہ کے قریب پہنچی تو گیس سلنڈر کے لیک ہونے سے ویگن میں آگ لگ گئی جس کے باعث مسمات رانی، 16سالہ ہنجو ، 7سالہ آیل ، 10 سالہ دہکو سات سالہ پگیو انداس 15 سالہ سوناری 13سالہ دلحی 8 سالہ جبکہ دوسرے افراد کی شناخت نہ ہو سکی ہے جبکہ نرتومل، مشعور، لدھومل، ٹیکم داس، سارومل سمیت 10افراد زخمی ہوگئے جن کو کراچی اسپتال داخل کر دیاگیا ہے۔ اس اندوہناک حادثے کے باعث سیٹھارجہ شہر سوگ میں مکمل طور پر بند ہوگیا اور شہری سوگواروں کو تسلیاں دیتے رہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خیرپور کے علاقے ہنگورجہ کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی سمیت سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

جنگ
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 57
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (21-12-11), عبداللہ آدم (21-12-11)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک سکھ کا سر پھٹ گیا The Great قہقہے ہی قہقے 5 27-11-10 11:12 PM
اوباما کا منہ پھٹ گیا ، بارہ ٹانکے لگے جاویداسد خبریں 4 27-11-10 06:09 PM
اگر بم پھٹ گیا تو................. اسد لطیف قہقہے ہی قہقے 1 19-03-09 10:33 PM
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:14 AM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger