واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایک سال کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 160 فیصد تک اضافہ، وفاقی محکمہ شماریات کی رپورٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-10, 05:34 AM   #1
ایک سال کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 160 فیصد تک اضافہ، وفاقی محکمہ شماریات کی رپورٹ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 10-12-10, 05:34 AM

ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 67.39 فیصد، آلو 21.31 فیصد،گھی7.2،کوکنگ آئل 5.15، چینی 4.60، دودھ 3.5، گندم 2.29 فیصد اضافہ ہوا
گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی، ٹرانسپورٹ اور گھروں کے کرایوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے، انڈکس میں وہ ظاہر نہیں ہوتا، سیکرٹری شماریات

اسلام آباد (اظہر سید خبرنگارخصوصی) وفاقی حکومت کے سروے کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح15.5 فیصد ہو گئی جبکہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 160 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح10.51 فیصد تھی۔سیکرٹری شماریات آصف باجوہ نے گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت افراط زر کی شرح میں اضافہ کا بنیادی سبب کنزیومر، ہول سیل اور حساس اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نومبر2010 ءمیں کنزیومر پرائس میں 1.52 فیصد ہول سیل 3.48 فیصد جبکہ حساس اشیاءکی قیمتوں میں 3.79 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال نومبر2009 ءکی نسبت کنزیومر پرائس 10.51 سے بڑھ کر 15.50 ہول سیل قیمتیں12.46 سے بڑھ کر 24.65 جبکہ سی پی انڈیکس حساس اشیاءکی قیمتیں10.75 سے بڑھ کر 23.25 فیصد تک پہنچ گئیں۔اکتوبر2010 ءسے نومبر2010 ءکے دوران ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 67.39 فیصد آلو کی قیمت میں 21.31 فیصد خوردنی گھی کی قیمت میں 7.2 فیصد مچھلی کی قیمت میں 5.50 فیصد چینی کی قیمت میں 5.15 فیصد چینی کی قیمت میں 4.60 فیصد ڈرائی فروٹ کی قیمت میں 3.82 فیصد،سلے ہوئے ملبوسات کی قیمت میں 3.1 فیصد دودھ کی قیمت میں 3.5 فیصد گوشت کی قیمت میں 2.46 فیصد گندم کی قیمت میں 2.29 فیصد چاول کی قیمت میں 1.73 فیصد،ڈبے کے دود ھ اور بیکری کی اشیاءمیں 1.24 اور 1.32 فیصد بالترتیب اور آٹے کی قیمت میں 1.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.31 اور لکڑی کی قیمت میں 3.50 فیصد اضافہ ہوا۔ شادی گھروں پلاسٹک کی مصنوعات اور فرنیچر کی قیمتیں بھی بالترتیب 3.48 فیصد1.13 فیصد اور 1.06 فیصد بڑھ گئیں۔ ڈاکٹروں کی خدمات کی قیمت میں 8.97 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ماہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 16.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ مرغی سبزیوں تازہ پھلوں اور انڈوں کی قیمت میں 14.40،9.79 ،7.33 اور 6.66 فیصد کمی ہوئی۔ وفاقی محکمہ شماریات نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا کہ کنزیومر پرائس انڈکس میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالہ سے تبدیلیاں ناگزیر ہیں اور مہنگائی کی شرح ماپنے کیلئے اشیاءکی قیمتوں کیلئے نیا انڈکس مقرر کیا جائے گا جس سے بعض اشیاءبجلی گھروں کے کرائے اور ٹرانسپورٹ کا حصہ بڑھا دیا جائے گا۔ ذمہ دار حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی ٹرانسپورٹ اور گھروں کے کرایوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کے انڈکس میں وہ مکمل ظاہر نہیں ہوتا۔ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کا حصہ مہنگائی کے انڈکس میں محض 7.32 فیصد ہے جبکہ بجلی کا حصہ 7.9 فیصد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عام گھرانے کی آمدن کا 70 فیصد حصہ بجلی ٹرانسپورٹ اور گھر کے کرایہ میں خرچ ہو جاتا ہے جبکہ مہنگائی کے انڈیکس میں یہ ظاہر نہیں ہوتا۔ مونگ کی دال میں ایک سال کے دوران 160 فیصد چینی کی قیمت 81 فیصد پیاز میں 65 فیصد ماش کی دال کی قیمت میں 56 فیصد سبزیوں کی قیمت میں 47 فیصد چنے کی دال میں 44 فیصد مواصلات کی قیمتوں میں 39 فیصد بیسن اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 39 فیصد آلو اور گوشت کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مٹی کا تیل خوردنی تیل گھی پٹرول ڈیزل بجلی انڈوں سگریٹ ملبوسات دودھ چائے سی این جی قدرتی گیس ڈرائی فروٹ فرنیچر خشک دودھ ڈاکٹروں کی فیس ادویات گاڑیوں ائرکنڈیشنر فریج چاول جہاز کے کرایوں سیونگ کے سامان نہانے کے صابن، سرف، جوتے،ٹیکسٹ بکس، گندم، آٹے، ٹرین کے کرایوں اور ماچس کی ڈبیہ کی قیمتوں میں بھی ایک سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال کے دوران صرف دو چیزوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس میں میوہ اور مسور کی دال شامل ہیں جن میں بالترتیب 0.44 اور 1.18 فیصد کمی ہوئی ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 69
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فیس, ہے۔, ہے،, گئی, گا۔, پہلی, مہنگائی, مکمل, ملک, مرغی, مطابق, این, اضافہ, بڑھا, تبدیلیاں, جائے, حکومت, حصہ, ذمہ, سگریٹ, سال, شادی, ضرورت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جون 2011ءتک بجلی کی قیمتوں میں 30.4 فیصد تک مجموعی اضافہ کردیا جائے گا گلاب خان خبریں 0 29-10-10 05:47 AM
ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ جاویداسد خبریں 0 06-09-10 05:26 AM
سیلاب کی تباہی 11-2010ء میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد ہوجائیگی، وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ گلاب خان خبریں 0 23-08-10 03:21 AM
بجلی کی قیمتوں میں 31فیصداضافہ تفسیر حیدر خبریں 2 10-09-08 12:28 AM
ملک بھر میں چاول کی قیمتوں میں سوفیصد تک اضافہ عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger