واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ای او بی آئی کی من مانی، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری،19کروڑ کا نقصان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-11, 05:49 AM   #1
ای او بی آئی کی من مانی، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری،19کروڑ کا نقصان
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 20-01-11, 05:49 AM

ٓکراچی (رپورٹ : آغا خالد) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی اور اپنی وزارت محنت و افرادی قوت کی جانب سے منع کئے جانے کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں 375 ملین کی سرمایہ کاری کر کے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران محکمے کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمین کے پنشن فنڈ کے نام پر وصول کی جانے والی رقم کا کس بیدردی سے استعمال کیا جا رہا ہے اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی اور اپنی وزارت کے سینئر حکام کے واضح احکامات کو نظرانداز کر کے ایک بار پھر ایم ٹیک کمپنی کے شیئرز16 اگست2010ءکو 20 روپے فی شیئر کے حساب سے خریدے گئے جن کی مالیت اب کھلی مارکیٹ میں4 روپے سے زائد نہیں ہے۔ اس طرح چند ماہ قبل خاموشی سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے نتیجے میں مزدوروں اور سفید پوش ملازمین کے محفوظ فنڈز میں سے19 کروڑ روپے ڈبو دیئے گئے جبکہ اس سلسلے میں ادارے کے چیئرمین ظفر اقبال گوندل جوکہ وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی بتائے جاتے ہیں، سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شیئرز کی خریداری میں نقصان تسلیم کرنے سے سرے سے انکار کر دیا اور کہا کہ رولز اینڈ ریگولیشن کے مطابق تمام کارروائی عمل میں آئی ہے۔ ان کی آمد سے قبل ادارہ18 ارب روپے کے نقصان میں تھا جب کہ اب وہ نقصان کم ہو کر10 ارب روپے رہ گیا ہے۔ انہوں نے نقصان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ مارکیٹ میں شیئرز کی قیمت گھٹتی، بڑھتی رہتی ہے اس طرح موجودہ حالات میں شیئرز کی قیمت کم یا زیادہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ ظفر اقبال گوندل نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی یا اپنی وزارت کی جانب سے پابندی کی بھی سختی سے تردید کی جب انہیں بتایا گیا کہ ”جنگ“ کے پاس ایسے دستاویزی ثبوت موجود ہیں جن میں ای او بی آئی کو شیئرز مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے سختی سے روکا گیا ہے جب کہ ایک اور لیٹر میں تو انہیں زمین کی خریداری سے بھی منع کیا گیا اور مشورہ دیا گیا ہے کہ ادارہ اپنے محفوظ مالیاتی ذخائر کی صرف بینکوں میں سرمایہ کاری کرے جہاں رقم ڈوبنے کا بہت کم امکان ہوتا ہے۔ تو انہوں نے زور دیا کہ نمائندہ دفتر آئے تو وہ اس طرح کے ثبوت دکھا سکتے ہیں جن میں انہیں شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے ہی تاثرات کا اظہار محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایم ایوب خان نے بھی کیا اور سینیٹ یا وزارت کی جانب سے پابندی کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے قبل تمام قوانین کی تعمیل کرتے ہوئے قواعد کو ہر قدم پر پیش نظر رکھا گیا ہے۔ جب کہ ”جنگ“ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان کی وزارت محنت و افرادی قوت کی جانب سے لیٹر نمبر No.2(15)2007-EOBI، 10 Feb-2010-Islamabad جس کا ریسیونگ نمبرFA/DG(F&A), DG(INV) میں واضح طور پر چیئرمین ای او بی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے ایسی انوسٹمنٹ سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے جس میں ادارے کو مزید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے۔ خاص طور پر اسٹاک مارکیٹ، زمینوں کی خریدوفروخت میں بھی احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اور ادارے کی جانب سے واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کارروائی اور تحقیقات بھی کی جا سکتی ہیں۔ لیٹر میں سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور 26 جون2009ءکو بورڈ کی ہونے والی84 ویں میٹنگ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں کسی بھی قسم کی انوسٹمنٹ کو سختی سے منع کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ چیف مختار کی جانب سے جاری کئے گئے اس لیٹر میں محکمہ کو دی جانے والی وارننگ کے باوجود چیئرمین اور ان کے ساتھیوں نے ایم ٹیک ٹیکسٹائل کے شیئرز خریدے اور خاص طور پر اسپانسرز شیئر خریدے گئے جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے، یہ ادارے کے ڈائریکٹرز کے خصوصی شیئرز کہلاتے ہیں۔ ان خصوصی شیئرز کا انتخاب کیوں کیا گیا اس کے متعلق جب سوال کیا گیا تو ادارے کے حکام اس کا جواب بھی گول کر گئے۔ جب کہ اس لیٹر میں واضح طور پر یہ بھی وارننگ دی گئی کہ ملک کے مجموعی حالات کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے اس لئے کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کی جائے۔ ادارے کے بعض افسران کی جانب سے ملک کے غریب مزدوروں اور کلریکل طبقے کے پنشن فنڈ کے نام پر حاصل کردہ اربوں روپے کو ٹھکانے لگانے کے لئے ان کی بے چینی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزارت محنت و افرادی کی جانب سے ایک اور لیٹر نمبرNo.5(9)2010-EOBI. Islamabad 22 July-2010 میں چیئرمین سے جواب طلبی کی گئی ہے کہ ادارے کے بعض افسران نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بائی پاس کرتے ہوئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے احکامات کو منسوخ کروانے کی نیت سے سینیٹ سیکرٹریٹ سے براہ راست رابطے کئے ہیں۔ اس لیٹر میں اس صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے طلب کیا گیا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر بھی سرزنش کی گئی ہے مگر اس کے باوجود چیئرمین اور ان کے ساتھیوں نے اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر دی۔ ای او بی آئی ایمپلائز فیڈریشن اور ای او بی آئی آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ ادارے میں یہ لوٹ مار برداشت نہیں کریں گے، چند ماہ میں ادارے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والوں کی جیبوں میں کیا گیا یہ اگلوانے کے لئے وہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور جلد ہی باقاعدہ مشترکہ پٹیشن دائر کریں گے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 97
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, گئی, ٹیک, پاکستان, وزیر, وضاحت, قواعد, قدم, موجودہ, مطابق, بھائی, بے, ثبوت, جواب, جلد, خلاف, خان, خصوصی, سپریم, طور, غیرمعمولی, غریب, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی، محمد یوسف و یونس خان پر تا حیات پابندی محمدعمر خبریں 9 11-03-10 06:18 AM
نیر باری 4 ریفرنسز میں بری، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کراچی( اسٹاف ر عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:45 AM
کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:31 PM
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100انڈیکس 14ہزار سے نیچے آگیا ابن ضیاء خبریں 0 07-01-08 03:27 PM
ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا عبدالقدوس فن و فنکار 0 22-10-07 06:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger