|
اے این پی مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، زاہد خان

16-12-10, 04:09 AM
اسلام آباد(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت ان وزراء کو بھی فارغ کرے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں،ان ہاﺅس تبدیلی کے کوئی امکانات نہیں ہیں،اے این پی مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑے گی ،تصادم سے ملک اور جمہوریت دونوں کو نقصان ہوگا، جے یو آئی (ف) کے وزیر کو ہٹانے کے حوالے سے مشاورت نہ کرنا حکومت کی غلطی ہے ،بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ اے این پی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ،وزارتیں اے این پی کی ترجیح نہیں ہے ہم ایشوز کی سیالت کرتے ہیں ابھی کوئی ایشو نہیں ہے کہ ہمارا حکومت سے اختلاف ہو انہوں نے کہا کہ جب اتحاد بنتے ہیں تو چھوٹے بڑے اختلاف ہوتے ہیں لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ اتحاد سے الگ ہو جائیں انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو ہٹانے سے پہلے حکومت کو جے یو آئی (ف) سے مشاورت کرنی چاہیے تھی جو نہ کر کے حکومت نے غلطی کی ہے انہوں نے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ الگ ہونے والی جماعتیں ابھی اکٹھی نہیں ہوئی ہیں اور ہی بھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اکٹھی ہو سکیں گی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|