واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اے این پی کا ایم کیو ایم سے محاذ آرائی کے باوجود حکومت نہ چھوڑنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 04:48 AM   #1
اے این پی کا ایم کیو ایم سے محاذ آرائی کے باوجود حکومت نہ چھوڑنے کا فیصلہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-09-11, 04:48 AM

اسلام آباد (رپورٹ: دلشاد عظیم) عوامی نیشنل پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ سے محاذ آرائی کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے علیحدہ نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ میں ایم کیو ایم سے متعلق ایشوز پر بھی اے این پی کے حکمراں پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔ اے این پی کے ایک اہم رہنماءنے پارٹی کے حالیہ اجلاس میں فیصلوں کے حوالے سے بتایا کہ ان کی پارٹی نے ایم کیو ایم کی مخاصمت سمیت سندھ سے متعلق امور پر اپنے تحفظات کے باوجود محاذ آرائی سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این پی کو وفاق اور صوبے میں اپنی پارلیمانی قوت کا بخوبی اندازہ ہے اور خیبر پختون خواہ میں بھی وہ پیپلز پارٹی سے محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ اے این پی کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس اسفندیار ولی کی زیر صدارت گزشتہ پیر کو ہوا۔ جس میں پارٹی سربراہ نے اقتدار سے علیحدہ نہ ہونے پر زور دیا تاہم اے این پی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریف کر دیا گیا ہے تاہم اس میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائی جائے گی لہٰذا وہ پارٹی موقف بیان کرنے یا سوالات کے جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تاہم ذرائع کے مطابق اے این پی اپنی پارلیمانی طاقت کے بل بوتے پر وفاق اور سندھ میں حکمراں جماعت کو دھچکا پہنچانے کی پوزیشن میں ہے اور نہ ہی خیبر پختون خواہ میں وہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر اپنی حکومت برقرار رکھ سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کی حکومت میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم اور دیگر چھوٹی جماعتوں کی حمایت کے بغیر بھی حکومت کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ اے این پی کے 342 رکن قومی اسمبلی میں 13، سو رکنی سینیٹ میں 6 اور 168 رکنی سندھ اسمبلی میں دو ارکان ہیں۔ 148 رکنی خیبر پختون خواہ اسمبلی میں اے این پی کے 48 ارکان ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کو اپنی حکومت برقرار رکھنے کے لئے 62 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ اس طرح اے این پی کو سادہ اکثریت کے لئے بھی 14 ارکان کی کمی کا سامنا ہے۔ صوبائی ایوان میں پیپلز پارٹی کے 30، ن لیگ کے 9، ق لیگ کے 6، جے یو آئی (ف) کے 14، شیرپاﺅ گروپ کے 6، جے یو آئی (س) کے ایک اور 10 آزاد ارکان ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 109
Reply With Quote
جواب

Tags
فیصلہ, ہے۔, گزشتہ, پیر, میڈیا, مسلم, مطابق, آئی, آزاد, اپنے, این, ایم کیو ایم, اسلام, جواب, جائے, حوالے, خان, رکھنے, ضروری, عوامی, علیحدہ, عظیم, صوبے, صوبائی, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصلوں پر عمل نہ ہوا تو پی اے سی کی سربراہی چھوڑ دونگا، چودھری نثار سیفی خان خبریں 2 14-08-11 07:44 PM
فیصل آباد کی مشھور فرائیڈ فش زارا باورچی خانہ 17 04-11-10 06:08 PM
قیادت سے دلبرداشتہ پی پی رکن اسمبلی کا ملک اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ اسلام عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:40 AM
لاڑکانہ: ریلوے تھانہ سے کلاشنکوف،2 ایم پی فائیو گنیں چوری،3 پولیس اہلکار گ عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:58 AM
جیو کی بند ش کیخلاف مظاہر ے،فیصل آباد اور کوئٹہ میں صحافیوں پر پولیس کا تشدد،متعدد زخمی در جنوں کی گرفتاری و رہائی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger