|
اے ون گراں پری کے دلچسپ مقابلے ”جیو سوپر“ پر دکھائے جائیں گے

15-12-07, 08:40 AM
کراچی (جنگ نیوز) موٹراسپورٹس اور کارریسنگ کے تیزرفتار، دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ایڈونچر سے بھرپور معرکوں کے شوقین افراد کیلئے ہمیشہ سے انتہائی دلچسپ ثابت ہوتے ہیں۔اے ون گراں پری کار ریس کے حوالے سے دنیا بھر میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔حالیہ سیزن کا اہم راؤنڈ ہفتہ15دسمبر اوراتوار16دسمبر کو چین کے شہر زوہائی میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے حوالے سے موٹراسپورٹس سے دلچسپی رکھنے والے شائقین کا جوش و خروش انتہائی حد تک بڑھا ہوا نظر آرہا ہے، اس ایونٹ میں 22ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔کھیلوں کے شائقین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے پہلے مکمل اسپورٹس چینل ”جیو سوپر“نے تیزرفتاری، مہارت، جرأت مندی اور کچھ کردکھانے کے جذبے سے کھیلے جانے والے ایونٹ کو اپنے ناظرین تک پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔اندرون ملک کیبل نیٹ ورک کے ذریعے جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے تمام چینلوں جیو نیوز، جیو ٹی وی اور آگ کے ساتھ جیو سوپر کی نشریات پر بھی تاحال پابندی برقرار ہے تاہم سیٹلائٹ ڈش انٹینا کی سہولت رکھنے والے جیو سوپر کے ذریعے اس ایونٹ سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوسکیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|