|
اے پی سی کے دوران متعدد رہنماﺅںنے نوازشریف سے ن لیگ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی

02-10-11, 03:49 AM
لاہور (پرویز بشیر سے) جمعرات کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں نوازشریف کے حوالے سے بعض دلچسپ باتیں سامنے آئی ہیں نوازشریف کے قریبی ذرائع کے مطابق اجلاس میں جہاں جنرل کیانی کو ایک دو سیاسی رہنماﺅں اور پارٹی لیڈروں نے اپنے وزیٹنگ کارڈ دیئے ادھر بعض سیاسی رہنماﺅں اور پارٹی لیڈروں نے نوازشریف کو بھی بڑی تعداد میں وزیٹنگ کارڈز دیئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیٹنگ کارڈ دیتے ہوئے اِن رہنماﺅں نے یہ بھی کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) میں آنا چاہتے ہیں تاہم ذرائع نے کہا کہ اس موقع پر ان رہنماﺅں کے نام بتانا مناسب نہیں وقت آنے پر بتا دیا جائے گا یا پتہ لگ جائے گا، ذرائع نے نواز شریف اور شیخ رشید کی ملاقات کی بھی دلچسپ بلکہ سیاسی حوالے سے اہم تفصیل بتائی ہے، ذرائع نے کہا شیخ رشید نے نوازشریف کو دیکھ کر ان کا ہاتھ زور سے دبا کر دیر تک پرجوش مصافحہ کیا نوازشریف نے بھی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا شیخ رشید نے نوازشریف سے کہا کہ میاں صاحب غصہ جانے دیں، انہوں نے پنجابی میں کہا کہ آپ کو تو پاکستان کی سرزمین پر آتے ہی سب کو معاف کردینا چاہیے تھا اس پر قریب کھڑے ایک رہنما نے کہا کہ کیا چوہدری صاحب کو بھی اس پر شیخ رشید نے کہا کہ مٹی پاﺅ۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|