|
اے پی ڈی ایم بینظیر کی شہادت کیخلاف 7 جنوری کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گی

03-01-08, 08:30 AM
اے پی ڈی ایم بینظیر کی شہادت کیخلاف 7 جنوری کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گی
اسلام آباد(جنگ نیوز) آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ نے 7 جنوری کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ احتجاجی تحریک چلانے کیلئے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو اسلام آباد کی طرف مارچ کی تاریخ کا تعین بھی کرے گی۔ اے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بدھ کو یہاں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اے پی ڈی ایم کے کنوینئر محمود خان اچکزئی کی صدارت میں ہوا جس میں قاضی حسین احمد، رسول بخش پلیجو، جنرل (ر) حمید گل، حمید الدین مشرقی، حامد خان ایڈووکیٹ، عبد الحئی بلوچ، ایم اے بھٹہ، اسرار اظہر طارق، خورشید کاکا خیل اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ چار گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے خلاف 7 جنوری کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور دعائیہ تقاریب ہوں گی۔ اجلاس میں بے نظیر بھٹو کے شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ واقعہ پاکستان کی سالمیت سے متعلق ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدلیہ کے فارغ کئے گئے سپریم کورٹ کے ججوں کو بحال کر کے ان سے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ 1973ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے، صوبوں کو خود مختاری دینے، فوجی آپریشن بند کرنے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات بھی کئے گئے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|