واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اے پی ڈی ایم نے انتخابات میں حصہ لیا تو ق لیگ عبر تناک شکست دینگے،نوازشر یف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-07, 02:21 PM   #1
اے پی ڈی ایم نے انتخابات میں حصہ لیا تو ق لیگ عبر تناک شکست دینگے،نوازشر یف
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 09-12-07, 02:21 PM

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ آج اے پی ڈی ایم نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو پھر 8 جنوری کو عوامی ریفرنڈم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے الیکشن بائیکاٹ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ اگر اے پی ڈی ایم نے انتخابات میں حصہ لیاتو ق لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے۔ایک طرف صدرپرویزکے حامی ق لیگ اور دوسری طرف 16کروڑ عوام ہوں گے۔ پرویز مشرف کو دس مرتبہ وردی سمیت صدر بنانے والے اب کہاں ہیں؟ ملک بچانے اور حکمرانوں سے نجات کیلئے کارکن ڈنڈے کھانے اور جیلوں میں جانے کیلئے تیار ہو جائیں۔ پولیس انتظامیہ اور پوری قوم غیرآئینی حکمرانوں کا حکم ماننے سے انکار کردے۔ نوازشریف نے ان خیالات کا اظہار دس سال بعد گوجرانوالہ آمد پر شیرانوالہ باغ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق صدر محمد رفیق تارڑ بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ 2 نومبر والے ججوں کو بحال کردیا جائے اس سے پاکستان محفوظ ہو جائے گا مگر بی بی نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی نہیں آزادی کی بات کریں اب معاملہ اٹکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصہ ملک سے باہر رہا، اس دوران مجھے اہل وطن کی یاد آتی رہی۔انہوں نے کہا کہ آج ق لیگ کے لوگ آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئیں گے ان سے سوال کرنا کہ آپ نے ووٹ کیوں لینے ہیں ڈکٹیٹر کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے، ججوں کو نظربند کرنے کیلئے، ادارے توڑنے کیلئے ووٹ مانگتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کو ووٹ دینا صدر پرویز کو مضبوط کرنا ہے۔حکمران پاکستان کو برباد کررہے ہیں آج مہنگائی دس فیصد بڑھ گئی ہے ججوں کو نظربند کرنا ایک ہزار برس کی تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتا۔ حکمرانوں کیخلاف جہاد کا علم بلند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میرا ساتھ دیں مل کر ملک بچائیں گے اور شیر بن کر ملک دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان ہفتے کی صبح میاں نوازشریف کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے بارے میں فیصلہ اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔ ملاقات کے بعد قاضی حسین احمد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اے پی ڈی ایم نے اپنے 24 نومبر اور 29 نومبر کے اجلاسوں میں فیصلہ کیا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی 15 دسمبر تک واپس لے لیے جائیں گے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 406
Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, پولیس, پاکستان, وزیر, لوگ, نواز شریف, مہنگائی, موقع, مقابلہ, آج, انتظامیہ, امیر, اسلامی, سال, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
راولپنڈی سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں پر آبادی میں اضافے کا زبردست دباﺅ گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:59 AM
القائدہ کو شکست دینا ممکن نہیں:برطانوی آرمی چیف جاویداسد خبریں 0 15-11-10 08:59 PM
ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم سرفہرست champion_pakistani کرکٹ 0 07-07-08 06:55 AM
مجبور کیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی،اے پی ڈی ایم کراچی. عبدالقدوس خبریں 0 19-06-08 06:27 PM
سٹی گورنمنٹ میں ای ڈی اوز کے تبادلوں پر نئی فہرست تیار عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger