واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اے پی ڈی ایم نے سول نافرمانی اور پی سی او ججوں کے گھیراؤ کی دھمکی دید ی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-08, 09:43 PM   #1
اے پی ڈی ایم نے سول نافرمانی اور پی سی او ججوں کے گھیراؤ کی دھمکی دید ی
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 20-06-08, 09:43 PM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ کی دو روزہ قومی کانفرنس نے صدر پرویز مشرف کے استعفیٰ اور عدلیہ کی 2نومبر 2007ء کی پوزیشن کی بحالی کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سوال نافرمانی کی تحریکچلائی جائے گی اور پی سی او ججوں کو گھیراؤ کیا جائے گا۔ اے پی ڈی ایم نے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف مستعفی ہوں،ججوں کو بحال کیا جائے جبکہ آئینی پیکیج غیر قانونی اقدام کی توثیق ہوگا۔ جمعرات کو سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی رہائشگاہ پر ہونیوالی دو روزہ قومی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اے پی ڈی ایم کے کنونیئر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر سول نافرمانی کی تحریک اور پی سی او ججز کا گھیراؤ کرینگے۔ وکلاء سے مشاورت کے بعد جلد ہی لانگ مارچ کا اعلان کرینگے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئی حکومت اعلان بھوربن سے پیچھے ہٹ چکی ہے اور یہ پرویز مشرف کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے ایسے راستوں کی تلاش میں ہے جس سے برطرف ججوں کی بحالی کے معاملے کو محدود اور کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ آئینی پیکیج پرویز مشرف کے 3نومبر 2007ء کے غیرآئینی اقدام کو تحفظ دینے اور عدلیہ کی حکومتی اتھارٹی کے سامنے جھکانے کی کوشش ہے۔ حکومت نہ صرف عدلیہ کے بارے میں ڈکٹیٹر کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ حکومت کے دیگر معاملات میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ بلوچستان میں فوجی آپریشن پورے زورو شور سے جاری ہے  معصوم لوگوں کو جان سے مارا جا رہا ہے  کوہلو اور بگٹی اور دیگر علاقوں کے لوگوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ دیں۔ نواب اکبر بگٹی  بالاچ مری اور دیگر افراد کے قتل کی آج تک کوئی تحقیق نہیں کی جاسکی۔ محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن کے تمام یونٹس کو مکمل خودمختاری دی جائے اور انکے اقتصادی و قدرتی وسائل پر انکے کنٹرول کو تسلیم کیا جائے۔ سیلز ٹیکس اور کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے۔ عوام کی دی جانیوالی تمام مالی مراعات اور سبسڈیز کو بحال کیا جائے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کم کیا جائے اور انہیں بڑھنے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ریلیشنز آرڈیننس 2001ء کو منسوخ کیا جائے اور آئی ایل او کے چارٹر کے مطابق کارکنوں کو نوکری کا تحفظ  یونین سازی اور ہڑتال کے حق سمیت دوسرے بنیادی حقوق دیئے جائیں۔ میڈیا پر لاگو تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
پرانا 21-06-08, 07:16 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اے پی ڈی ایم نے سول نافرمانی اور پی سی او ججوں کے گھیراؤ کی دھمکی دید

شزادہ
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نوکری, مکمل, آپریشن, آج, اکبر, اسلام, تلاش, جلد, خان, روزہ, شور, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ایس ایم ایس 17 27-07-11 09:07 PM
پھر مشکل پڑ گئی ،کھلاڑیوں نے پیسوں کا اعتراف کرلیا:پی سی بی ، برطانوی اخبار بھی مزید انکشاف کرے گا جاویداسد خبریں 0 04-09-10 02:35 PM
کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے فرحان دانش شعر و شاعری 3 25-11-09 05:07 PM
کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے The Great شعر و شاعری 0 14-08-09 06:31 PM
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger