|
بائیکاٹ کردیا تو حکومت دھاندلی کے بغیر انتخابات میں کامیاب ہوجائے گی،بینظیربھٹو

08-12-07, 07:21 AM
دبئی/اسلام آباد (نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریگی۔ حکومت انتخابات میں دھاندلی کرانا چاہتی ہیں، ہم بطور احتجاج الیکشن میں حصہ لینگے۔ اے پی ڈی ایم اور اے آر ڈی سمجھتے ہیں کہ موجودہ انتخابات منصفانہ اور شفاف ہونے چاہئیں مگر اس کا امکان نہیں۔ دبئی روانگی سے قبل اسلام آباد ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، اس معاملے پر جلد ہی مشاورت ہوگی۔ دونوں اتحاد کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں اور بائیکاٹ نہیں کرنا چاہتے۔ حکومت الیکشن میں دھاندلی کرانا چاہتی ہے اگر بائیکاٹ کردیا تو حکومت بغیر دھاندلی کے انتخابات میں کامیاب ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں احتجاجاً حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی لابی کو آگے لانا چاہتی ہے اور اس کیلئے ہم میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے اے پی ڈی ایم اوراے آر ڈی کا اجلاس جلد بلایا جائیگا۔ بینظیر نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرکے حکومت کو دھاندلی کا موقع نہیں دے سکتے۔دبئی سے نمائندہ جنگسلیم کاشمیری کے مطابق بے نظیر بھٹو بچوں سے ملنے دو روز کے لیے دبئی پہنچ گئیں یاد رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی دونوں بیٹیاں دبئی میں زیر تعلیم ہیں جبکہ بیٹا بلاول لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور وہ بھی موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے دبئی آئے ہوئے ہیں، محترمہ دو روزہ قیام کے بعد واپس کراچی روانہ ہوجائیں گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|