واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-07, 05:26 PM   #1
بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 19-11-07, 05:26 PM

کراچی /کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ الیکشن انشااللہ 8جنوری کو ہونگے انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں انہوں نے کہاکہ بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک بہت حساس دور سے گزررہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ میں راہ فرار اور شکست پر یقین نہیں رکھتااور میں تمام چیلنجز کا مقابلہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلے وسیع تر ملکی مفاد میں کئے ہیں انہوں نے کہا ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی انہوں نے کہا کہ آئین سے زیادہ ملک بچانا زیادہ اہم ہے،کراچی اور کوئٹہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت چلانا آسان نہیں،انتہا پسندی نے ملک کے امیج کو بری طرح متاثر کیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کے پی ٹی انٹرچینج فلائی اوور کی گورنر ہاؤس میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے بائیکاٹ کرنے والے عناصر انتخابات میں کامیابی کی اہلیت نہیں رکھتے۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، نگراں وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ ڈاکٹر فہیم انصاری اور سینیٹر بابر خان غوری بھی موجود تھے۔ صدر پرویز مشرف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات عنقریب منعقد ہو رہے ہیں اور بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے الیکشن سے فرار حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی سال ہے اور انتخابات کا انعقاد آزادانہ اور شفاف انداز میں ہوگا۔ ایمرجنسی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بڑے محتاط انداز میں اپنے حلیفوں سے مخلصانہ مشورے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کو بہت سی کامیابیوں اور معاشی ترقی کے بعد نیچے جاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ محسوس کیا تھا کہ اگر میں یہ ایکشن ابھی نہیں لوں گا تو بہت دیر ہو جائے گی اور اس کے بعد ہم ملک کو نہیں بچا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو یہ فیصلہ میرے ذاتی مفاد کا نہیں بلکہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل صرف سیاسی اتحاد اور دلیرانہ اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت حساس دور سے گزر رہا ہے اور اگر زمینی حقائق اور ماحول کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں تبھی جا کر نتائج حاصل ہوں گے۔ فلائی اوور پروجیکٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے لئے سازگار ہوگا جو کہ ملک کی معاشی سرگرمیوں میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔دریں اثناء صدر جنرل پرویز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات 8/ جنوری 2008ء میں ہونگے میں نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو سفارشات کردی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کویہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ان کو دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت مکمل کررہی ہیں اور یہ سلسلہ بڑی خوش اسلوبی سے ہوا ہے لیکن ماضی میں اسمبلیاں 58ٹو بی کے ذریعے تحلیل کی جاتی رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کو چلانا آسان کام نہیں ہے تاہم اس کا کریڈٹ آپ سب کو جاتا ہے۔ انہوں نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسمبلی کو خوش اسلوبی اور غیر جانبداری سے چلایا جبکہ حکومت کی کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بھی جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیر صاحب پگارا اور الطاف حسین کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے اتحادی حکومت کو کامیابی سے چلانے میں تعاون کیا۔اس موقع پر صدر جنرل پرویز نے اسپیکر سندھ اسمبلی سید مظفر حسین شاہ، ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ، صوبائی وزراء محمد حسین، چوہدری افتخار سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی کو اپنے ہاتھوں سے شیلڈز دیں۔صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات8 جنوری کو ممکنہ کرانے کی سفارش کررہے ہیں۔ اتوار کی شب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صوبائی اراکین اسمبلی و مشیران کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملک میں عام انتخابات 8 جنوری کو ہونگے۔جبکہ صدر نے کوئٹہ میں اتوار کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے زیر اہتمام سوراب ،بسیمہ ہوشاب سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی ،سینیٹرز اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا کہ اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی وہ وعدہ پورا کردیا اور اب ملک جمہوریت کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اس پر سب کو فخر کرناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک وزیراعظم گارڈ آف آنر لیکر رخصت ہوئے اور اقتدار کی منتقلی خوش اسلوبی سے ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے اور سب کو اس میں حصہ لینا چاہئے اس سے نئی جمہوریت کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے ارکان اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ دوبارہ منتخب ہوکرآئیں گے اور ان کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 416
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, کراچی, ٹریفک, پاکستان, وزیراعظم, مکمل, موقع, مقابلہ, منتقلی, ممکن, مسائل, خوش, سال, صوبائی, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
محاذ آرائی نہیں چاہتے،صدر پرویز کے فوری مواخذے کی ضرورت نہیں،امین فہیم عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 11:37 AM
ایمر جینسی لگا کر قومی مقاصد حاصل کئے،احتجاجی سیاست بالکل نہیں کر نے دینگے،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 16-12-07 08:45 AM
تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:20 PM
آئین کے ساتھ جج بھی بحال ہو جائیں گے،صدر پرویز کے ساتھی انہیں دھاندلی کے منصوبے پیش کر رہے ہیں،بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger