واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بابر اعوان کو ایک اورمقدمے میں بھاری فیس کی ادائیگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 05:08 AM   #1
بابر اعوان کو ایک اورمقدمے میں بھاری فیس کی ادائیگی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-09-11, 05:08 AM

اسلام آباد (عمر چیمہ) ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس میں وزارت قانون نے وکیل کے طور پر بابر اعوان کی خدمات حاصل کی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طے شدہ سرکاری پالیسی ہے کہ ہر اہم حکومتی کیس سابق وزیرقانون کو دیا جائے اور ان کو قانونی یا غیرقانونی طور پر بھاری معاوضہ دیا جائے۔ اس مرتبہ بابر اعوان کی فیس وزارت خزانہ اور وزارت کامرس کے درمیان اور تنازع بن گئی ہے کیونکہ موخرالذکر کو ایک حکم امتناع خارج کرانے کیلئے 3.5 ملین روپے ان کو دینے کیلئے مجبور کیا گیا ہے جبکہ وزارت کے پاس ان کو ادا کرنے کیلئے فیس نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں وزارت کامرس نے وزارت خزانہ کو ضمنی گرانٹ کی استدعا کی تاکہ ادائیگی کی جاسکے لیکن اس کی یہ درخواست مسترد کردی گئی جس سے تنازع کھڑا ہوگیا۔ اس پر وزارت کامرس نے بابراعوان کی فیس کی ادائیگی کیلئے اپنے بجٹ میں ردو بدل کی کیونکہ وہ فیس کی ادائیگی تک عدالت میں حاضر ہونے سے گریزاں تھے۔ اس امر کی تصدیق دستاویزات سے ہوتی ہے اور متعلقہ عہدیداروں نے بھی کی ہے۔ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کامرس منسٹری نے سینئر وکیل کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اجازت طلب کرنے کی غرض سے وزارت قانون کو لکھا اور وزارت قانون نے کامرس کی مرضی کے بغیر ہی بابراعوان کو ان کا وکیل مقرر کردیا۔ موجودہ سیکرٹری قانون اور بابراعوان کے متوسل مسعود چشتی کی ایماءپر وزارت قانون کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ”مجاز اتھارٹی مذکورہ بالا کیس میں ڈاکٹر ظہیر الدین بابراعوان کو وکیل مقرر کرنے پر رضا مند ہے“۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں حکم امتناع میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک مختلف سفارتخانوں میں سیاستدانوں کے بیٹے بیٹیوں کو کمرشل اتاشی مقرر کرنے سے متعلق ہے۔ ان تعیناتیوں کو کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسروں نے چیلنج کیا ہے اس حوالے سے ان کو نظر انداز کیا گیا وزیراعظم آفس اس حوالے سے کارروائی کے بارے میں باقاعدہ معلومات حاصل کرتا ہے اور سیکرٹری کامرس ہر سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہر خط کی کاپی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو بھجوائی جاتی ہے۔ کامرس سیکرٹری عدالت آتے ہیں اس کے باوجود کہ ان کو کبھی بھی اصالتاً حاضر ہونے کیلئے نہیں کہا گیا۔ اس کیس میں اعلیٰ سطح دلچسپی کی منطق کی وضاحت کرتے ہوئے باخبر عہدیداروں نے بتایا کہ عدالتی معاملہ حل ہونے پر سیاسی طور پر تعینات ہونے والوں کو بطور کمرشل اتاشی انڈکٹ کرنے کیلئے ایک فہرست پہلے ہی دیدی گئی ہے کوئی بھی مخالفانہ فیصلہ ان سیاسی بھرتیوں کے منصوبے کو روک سکتا ہے۔ ایک حکم امتناع خارج کرانے کیلئے بابر اعوان کی فیس جسٹس (ر) طارق محمود کو سپریم کورٹ میں ایک کیس میں ادا کی گئی فیس کے حجم سے بالکل برعکس ہے ۔ مراسلہ نمبر U.O.No.7(I)/2011 Amm-V dt,9/8/2011 کافی معلوماتی ہے۔ مراسلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بابر اعوان کی خدمات بغیر استدعا یا طلب کئے حاصل کی گئیں۔ اس کے جواب میں وزارت قانون نے پہلے آصف محمود اور پھر رمضان چوہدری کو (دونوں بابر اعوان کے ایسوسی ایٹ ہیں اور ان کے چیمبر میں کام کرتے ہیں) بالترتیب 5 لاکھ اور 10 لاکھ معاوضے کے بدلے میں نامزد کردیا۔ آیا ان کو بھی ادائیگی کی جائے گی یا نہیں یہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ آخر میں بابر اعوان کو نامزد کردیا گیا جنہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے 35 لاکھ روپے پیشہ ورانہ فیس طلب کی ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ چونکہ اخراجات پہلے سے طے شدہ نہ تھے۔ اس لئے وزارت خزانہ سے استدعا ہے کہ وکیل کو فیس ادا کرنے کیلئے 35 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے“۔ وزارت کامرس کے مراسلے کے جواب میں وزارت خزانہ نے لکھا کہ اس کے پاس فالتو اخراجات کیلئے ضمنی گرانٹ دینے کے فنڈز نہیں ہیں اور ساتھ ہی وزارت کامرس کو تجویز دی کہ وہ فیس کی ادائیگی کیلئے اپنے فنڈز یا بجٹ میں ردوبدل کرے اور بالآخر ایسا ہی کیا گیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 07:00 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب تو بابر اے ون صاحب بھی کہتے ہوں گے


پاکستان کھپے پاکستان کھپے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گئی, پہلے, وزیراعظم, وضاحت, لکھے, نظر, موقع, موجودہ, ملک, انداز, اسلام, اعلیٰ, جواب, حکم, حل, خلاف, درخواست, رمضان, سپریم, طور, طلب, عدالت, عدالتی, غیرقانونی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عوامی نوعیت کا ایک ایس ایم ایس گلاب خان میرا پاکستان 0 21-08-10 03:15 AM
بجٹ کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع گیس کی قیمت میں 3روپے کلو اضافہ جاویداسد خبریں 0 11-06-10 07:49 PM
جرمنی میںاسلام کے خلاف کانگریس کو عوام نے ناکام بنا دیا ماسٹر مقسود اسلام اور مغربی دنیا 2 03-01-09 01:37 PM
عورت کے جسم میں چھبیس سویاں عبدالقدوس دلچسپ اور عجیب 15 04-11-08 11:38 PM
بھارت: مہنگائی کیخلاف عوامی ردعمل میں اضافہ، اپوزیشن کا کانگریس پر دباؤ عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger