|
بات حق پرستی کی تو آمر کا ساتھ کیوں‘ عوام کا الطاف حسین سے سوال

25-12-07, 12:48 PM
کراچی (الیکشن سیل) روزنامہ ’جنگ‘ کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے عوام کے سوالات سے متعلق جنگ سروے میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے ملک بھر کے عوام نے ٹیلی فون کالزکے ذریعے استفسار کیا کہ آپ حق پرستی کی بات کرتے ہیں تو آمر کاساتھ کیوں دیتے ہیں‘ ملک گیر ٹیلی فونک سروے میں لاہور‘ کراچی‘ راولپنڈی‘ ملتان اور پشاور میں عوام کی جانب سے یہ استفسار بھی دیکھنے میں آیا کہ حکومت میں شراکت کے باوجود وطن واپس کیوں نہیں آتے‘ مہنگائی کے خاتمے کیلئے آپ نے حکومت پر دباؤ کیوں نہیں ڈالا‘ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز عروج پر ہیں‘ ان کے خلاف آپریشن کیوں نہیں ہوا‘ اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے آپ نے کیا کیا‘ متحدہ کے منشور میں مہنگائی کاکوئی ذکر نہیں‘ کیا آ پ محصورین کی واپسی کے مطالبہ سے دستبردار ہوگئے ہیں‘ اگر آپ الیکشن جیت گئے تو چھوٹے تاجروں کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کریں گے‘ ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائی کیلئے کردارادا کیوں نہیں کیا؟
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|