واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


باجوڑ: امن معاہدہ، طالبان کو مہلت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-08-07, 04:25 PM   #1
باجوڑ: امن معاہدہ، طالبان کو مہلت
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 21-08-07, 04:25 PM

باجوڑ میں بم دھماکوں اور چیک پوسٹوں پر حملوں میں اضافے کے بعد حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے مقامی طالبان نے قبائلی جرگے سے اپنا حتمی موقف پیش کرنے کے لیے پچیس اگست تک مہلت مانگی ہے۔
حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدے کرانے والے ایک سو تیسں قبائلی عمائدین کا منگل کے روز باجوڑ میں ایک جرگہ ہوا۔ جرگے کے سربراہ ملک عبدالعزیز نے اپنے خطاب کے دوران جرگے کو بتایا کہ گزشتہ اتوار کو مقامی طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں طالبان نے امن معاہدے سے متعلق اپنا حتمی موقف پیش کرنے کے لیے پچیس اگست تک مہلت مانگی ہے۔ اس موقع پر جرگے نے ایک متفقہ فیصلے میں طالبان کو مہلت دینے کا فیصلہ کیا۔

جرگے کے سربراہ ملک عبدالعزیز نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ اتوار کو طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں باجوڑ میں حالیہ دنوں کے دوران بم دھماکوں اور چیک پوسٹوں پر ہونے والے حملوں میں اضافے کے موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ حکومت کو شک ہے کہ ان وارداتوں میں طالبان ملوث ہو سکتے ہیں۔
ان کے بقول طالبان نے ان حملوں سے لاتعلقی ظاہر کی اور انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی امن معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں تاہم بقول ان کے طالبان نے امن معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ایک حتمی موقف پیش کرنے کے لیے پچیس اگست تک مہلت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ باجوڑ میں بم دھماکوں اور چیک پوسٹوں پر ہونے والے بم حملوں میں اضافے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر فریقین کے بیچ شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایک سو تیس ارکان پر مشتمل جرگے نے معاہدے کو بر قرار رکھنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

اگرچہ جرگے کے ارکان اور فریقین معاہدے کو برقرار رکھنے کا دعوی کرتے ہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کا ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی وجہ سے معاہدے کےٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور مقامی طالبان نئی شرائط کی بنیاد پر ایک نیا معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل بھی جرگے کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مقامی طالبان نے حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے کچھ شرائط پیش کی تھیں جن میں سرکاری چیک پوسٹوں پر سکیورٹی فورس کی تعداد میں کمی، قیدیوں کی رہائی اور اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت شامل ہیں۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 419
Reply With Quote
جواب

Tags
مکمل, موقع, طالبان, صلاح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger