واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


باجوڑ اور مہمند ایجنسیوں میں سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری‘ 85 سے زائد طالبان ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-09-08, 08:06 PM   #1
باجوڑ اور مہمند ایجنسیوں میں سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری‘ 85 سے زائد طالبان ہلاک
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 13-09-08, 08:06 PM

باجوڑ اور مہمند ایجنسیوں میں سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری‘ 85 سے زائد طالبان ہلاک
پشاور(زیڈ ایف نیوز)مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 85سے زائد طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ سوات میں طالبان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی۔ درہ آدم خیل کے مختلف علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ لکی مروت کے سرائے نورنگ میں بم دھماکے سے ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے انبار میں سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شدت پسندوں کی گاڑیوں پر شیلنگ کی۔ پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق شیلنگ میں چھ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند باجوڑ ایجنسی سے مہمند ایجنسی آ رہے تھے شیلنگ سے شدت پسندوں کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ تحصیلدار امبار احسان اللہ خان نے فون پر بتایا کہ بمباری میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو چکے ہیں جن میں غازی ولد سلطان سکنہ لویہ شاہ امبار، عبداللہ ولد لعل بادشاہ ، ڈرائیور زرمواللہ ولد خانزادہ گل سکن لویہ شاہ امبار، راج ولد غفار خان ، محمد علی اور عبدالقیوم ولد گل مان علی سکنہ باجوڑ ایجنسی جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں میں عطاءاللہ ولد نمک، حیات خان ولد امت خان سکنہ امبار اور عزیز الرحمان سکنہ باجوڑ ایجنسی شامل ہیں۔ تحصیلدار نے مزید بتایا کہ تحصیل امبار مہمند ایجنسی کا علاقہ باجوڑ کے لوئے سم کے سرحد پر واقع ہے اور وہاں کچھ لوگ یہاں پر آ رہے تھے اس لئے ان کو ڈراپ کرنے کے لئے دو پک اپ گاڑیاں کھڑی تھیں جونہی یہ لوگ پک اپ میں سوار ہو گئے تو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک پک اپ تو مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دوسری کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق کارروائی میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقوں بھائی چینہ ، ٹانگ خطا اور لوئی سم کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہی ہیں سکیورٹی ذریعوں نے کویتی خبررساں ادارے کو بتایا کہ فوجی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے باجوڑ ایجنسی میں طالبان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس سے 85 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس تحصیل میں ہفتہ کو نویں روز بھی کرفیو رہا جس کی وجہ سے کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکیں سنسان پڑی ہیں اور علاقے میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تحصیل خار کے تمام علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز اسی تحصیل میں جھڑپوں کے دوران چالیس عسکریت پسند ہلاک اور دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے مہمند اور باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقے انبار میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کے لئے سلارزئی قبائل نے علاقے میں گشت شروع کر دیا ہے سلارزئی قبائل کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی شرپسند کو پناہ نہیں دی جائے گی۔ درہ آدم خیل کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث انڈس ہائی وے اور کوہاٹ ٹنل سولہویں روز بھی بند ہے۔ درہ آدم خیل کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے رات بھر وقفے وقفے سے شرپسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر شرپسندوں نے پہلے سے تباہ حال شینی کلے پل کو ایک بار پھر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ درہ آدم خیل میں شرپسندوں نے کچھ روز قبل شینی کلے اور عباس چوک پر دو رابطہ پلوں کو تباہ کیا تھا جس کی مرمت کا کام کشیدگی کے باعث شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔ انڈس ہائی وے اور کوہاٹ ٹنل بند ہونے سے پشاور سے کوہاٹ اور دیگر جنوبی اضلاع آمدورفت کے لئے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں سوات میں سکیورٹی فورسز نے مقامی طالبان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ تحصیل کبل کے علاوہ ضلع بھر میں شام سات بجے تک کرفیو میں وقفے کا اعلان کیا گیا ہے سوات میں سکیورٹی فورسز نے تحصیل مٹہ اور کبل کے مختلف علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر رات بھر گولہ باری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی کبل میں مسلسل بارہ روز سے نافذ کرفیو سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔دریں اثناءلکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں دھماکہ ہوا جس میں ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او لکی مروت عمران شاہد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دھماکہ علاقہ سرائے نورنگ میں ورکنگ فوکس گرامر سکول سے ایک کلومیٹر دور منجی والا روڈ پر سورپل کے قریب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ بجری سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے الٹ جان کے بعد اس میں موجود بم کے پھٹنے سے ہوا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دھماکے میںورکنگ فوکس گرامر سکول کا کلرک اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔ دھماکے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 150
Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, نیوز, مکمل, اللہ, انتظامیہ, بھائی, خان, دھماکہ, رات, طالبان, علی, عمران, عزیز, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
باجوڑ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 7شدت پسند ہلاک ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:11 PM
کوہاٹ:سیکیورٹی فورسز کیمپ پر خود کش حملہ کی کوشش،م عبدالقدوس خبریں 0 29-08-08 10:39 AM
چاڈ میں سیکیورٹی فورسز کا 162 باغیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ عبدالقدوس خبریں 0 19-06-08 06:29 PM
شمالی وزیرستان اورچارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے اورتھانے پر حملے،9جنگجوہلاک عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:37 AM
سوات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے،بینظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger