واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


باجوڑ میزائل حملے پرصدر بش سے بات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-05-08, 11:18 PM   #1
باجوڑ میزائل حملے پرصدر بش سے بات
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 18-05-08, 11:18 PM

پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انہوں نے مصر میں امریکی صدر جارج بش سے اپنی پہلی ملاقات میں باجوڑ ایجنسی میں امریکی میزائل حملے پر بات کی ہے۔
وزیر اعظم یوسف رضا نے امریکی صدر سے میزائل حملے سے متعلق بات چیت کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات کے دوران اقتصادی امور، غذائی قلت، توانائی کی کمی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر جامع اور مفید بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ یہ عالمی مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنی لیڈر بینظیر بھٹو کی زندگی سمیت کئی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کہ پاکستان میں نئی جمہوری حکومت کے قیام کا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر بش نے کہا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار اور عزم کو سراہتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں میں آنے والے دنوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اقتصادی شعبے میں پاکستان کی مشکلات خصوصاً اشیائے خوردنی کی قلت سے آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیام امن کے لیے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے مصر گئے ہیں۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 276
Reply With Quote
پرانا 19-05-08, 12:08 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 268
کمائي: 293
شکریہ: 1
70 مراسلہ میں 92 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: باجوڑ میزائل حملے پرصدر بش سے بات

اچھی شیئرنگ ہے
نوائے سحر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, پاکستان, وزیر, موقع, ممکن, مسائل, امریکہ, خلاف, زندگی, شہر, صورتحال, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مونا لیزا کی مسکراہٹ کا راز فاش جاویداسد خبریں 4 24-08-10 11:25 PM
سائن بورڈ دیزائینگ فیروز گرافکس اور اینیمیشنز 5 28-07-10 04:13 PM
آخر مونا لیزا بول پڑی گوہر دلچسپ اور عجیب 1 30-08-09 04:14 PM
اسرائیلی میزائل، 200 سے زائد فلسطینی ہلاک فیصل ناصر خبریں 4 28-12-08 10:19 PM
میزبان The Great شعر و شاعری 0 08-08-08 03:07 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger