واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بارشوں سے تباہی کے باعث کراچی میں سبزیوں کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-11, 10:00 AM   #1
بارشوں سے تباہی کے باعث کراچی میں سبزیوں کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 16-09-11, 10:00 AM

کراچی (رپورٹ:…رفیق بشیر) سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہی کے باعث کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سبزی منڈی میں سبزی کی آمد میں 75 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔بارشوں اور سیلاب کے باعث کیلے اور پپیتا کے باغات مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں جس کے باعث کاشت کاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ فروٹ کی زیادہ پیداوار کیونکہ بلوچستان اور خبیر پختون خواہ میں ہوتی ہے اس لئے فروٹ کی 70 فیصد تک آمد کم ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے بارش رکنے اور سیلاب کو کنٹرول کرنے کے بعد فروٹ کی قیمتیں مستحکم ہوسکتی ہیں۔ سبزی منڈی میں8 روپے کلو فروخت ہونے والی توری کی قیمت 40 روپے ہوگئی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں جو سبزیاں فروخت نہیں ہوتی تھیں وہ بھی بہت تیزی سے فروخت ہورہی ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئر مین آصف احمد کا کہنا ہے کہ سبزی فروٹ منڈی میں اس وقت سبزی اور فروٹ کی 70 فیصدآمد کم ہوچکی ہے۔جس کے باعث سبزی وفروٹ کی ازخود قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش اور سیلاب نے فصلوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ جو تھوڑی بہت فصل بچ گئی ہے اس کی ترسیل کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہے۔حکومت سبزی کی فراہمی کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرے ورنہ شہر میں سبزی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔مارکیٹ کمیٹی کے رکن سلمان خواجہ نے کہا کہ منڈی میں جو صارف توری 8 روپے کلو نہیں خریدتا تھا جمعرات 15 ستمبر کو توری منڈی میں 40 روپے کلو فروخت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی میں جمعرات کو توری 40 سے60 روپے،لوکی 40 روپے،بند گوبھی50 روپے ،بھنڈی60 روپے،ٹنڈے60 روپے،اروی 30 روپے،ٹماٹر35 ،پیاز30 اور آلو 15 روپے کلو میں فروخت ہوا ہے۔یہ تھوک قیمت ہے جبکہ علاقائی منڈیوں میں خوردہ تاجر اپنا منافع شامل کرکے کئی فیصد زیادہ قیمت پر فروخت کررہا ہے۔سلمان خواجہ نے کہا کہ اکتوبر میں پیاز کی جو فصل آنی تھی وہ مکمل طور پر خراب ہوگئی ہے اب پیاز برآمد کرنے کے بجائے درآمد کرنا پڑے گئی۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر جن علاقوں میں پیدا ہوتا ہے وہ پانی کے باعث ٹماٹر کی شدید قلت کا امکان ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی اراضی کو اتنا نقصان پہنچا ہے کہ بیشتر فصل لگ نہیں سکے گی۔سندھ اب صرف پنجاب پر انحصار کرے گا جو سندھ کی سبزی کی ضرورت کو پورا کرے۔اگر حکومت سندھ نے پنجاب حکومت سے اس سلسلے میں رابطہ نہیں کیا تو آئندہ چند دنوں میں کراچی میں سبزی کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی۔

بارشوں سے تباہی کے باعث کراچی میں سبزیوں کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 164
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-09-11), حیدر (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 11:03 AM   #2
Member
اجنبی
 
sonojesus's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: faisalabad pakistan
عمر: 25
مراسلات: 69
کمائي: 1,103
شکریہ: 36
52 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
sonojesus کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم
اگر یہ سچ ہے تو انا للہ و انا الیہ راجعون

may we all be blessed

دشمن کو ہمیں‌مارنے کی کیا ضرورت ہے
sonojesus آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے sonojesus کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-09-11), محمد یاسرعلی (16-09-11), حیدر (16-09-11)
پرانا 19-09-11, 11:20 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی جب بھی کسی چیز کی سپلائی کم ہوگی اور اس کی ڈیمانڈ زیادہ ہوگی تو قیمتیں اوپر جائیں گی ضرور یہ ایک بین الاقوامی اصول ہے یا پھر مسئلہ ہے ۔ آپ کو اگر اپنی شے کے 100 روپے مل رہے ہیں تو آُپ 50 کیوں لیں گے ۔ آپ کو 100 اس لیئے مل رہے ہیں کہ کسی دوسرے کے پاس بیچنے کے لیئے وہ شے نہیں ہے۔
اللہ تعا لی جو کہ عالم الغیب ہے اسے ہماری خصلتوں کا بخوبی علم ہے ۔ اس نے اپنا ڈنڈا اٹھایا ہوا ہے اور ہر طرف سے لگا رہا ہے ۔
اسے معلوم تھا کہ اشیاء کی قلت سے یہ مسلمان قیمتیں ضرور بڑھائیں گے اس لیئے ڈنڈے کا ایک وار ایسا بھی ہوا کہ سیلاب کی صورت میں اشیاء کی سپلائی لائن کاٹ دی ۔ کھاؤ اب سبزیاں یا اپنا گوشت نوچ نوچ کر۔
چکھو مزہ اپنی ماں بہنوں کے ساتھ کیبل پر مجرے دیکھنے کا۔ کرو غیبتیں ، کرو سارے قرانی احکامات کو پامال ۔ ڈنڈا برسنا شروع ہو گیا ہے اور یہ اس وقت تک برستا رہے گا جب تک کہ حرکتیں درست نہ ہو جائیں
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-09-11), محمد یاسرعلی (20-09-11)
جواب

Tags
com, jang, search, ہوتا, ہورہا, فروخت, کنٹرول, کرے, کراچی, کردیا, وقت, والی, چند, مکمل, منصوبہ, احمد, اضافہ, سلمان, شہر, شدید, ضرورت, طور, علاقائی, صارف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
6 ستمبر شہدا، غازیوں اور مجاہدوں کی یاد میں چراغ روشن کرنے کا دن گلاب خان 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 5 06-09-11 12:25 AM
مہنگائی 14 فی صد تک پہنچ گئی، پھلوں سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ گلاب خان خبریں 0 03-07-11 03:50 AM
پھلوں اور سبزیوں کے زیادہ استعمال سے رشتوں میں پرانی محبت لوٹائی جاسکتی ہے۔ تحقیق گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:06 AM
برطانیہ میں 25فیصد بچے پاکستانی اور انڈین خاندانوں میں پیدا ہوتا ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 5 15-12-10 12:35 AM
بجلی کے نرخوں میں 70 فیصد اضافہ زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger