|
بارشوں کا سلسلہ جاری مزید درجنوں کچے مکان گر گئے، 8 افراد جاں بحق 50 زخمی

04-07-11, 07:34 AM
لاہور کے علاقے تقی پورہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد دم توڑ گئے‘ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند‘ 23 دیہات کو خطرہ
نوشہرہ کی ندی نالوں میں طغیانی‘ بجلی کا نظام درہم برہم‘ جلوزئی کے کیمپوں میں پانی داخل ہونے سے متاثرین کو شدید مشکلات مزید بارش کی پیشنگوئی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے،ایجنسیاں) مختلف شہروں میں تیز آندھی کےساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 8 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بارشوں کے نتیجے میں مزید درجنوں کچے مکانات بھی منہدم ہوگئے، صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ تقی پورہ میں چھت گرنے سے د و بچیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی‘ پنجاب حکومت کے دعوﺅں کے باوجود موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے جبکہ کئی مقامات پر بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے گھریلو سامان تباہ ہوگیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، ٹانک، میانوالی، لکی مروت، کالاباغ، جھنگ، خوشاب، نور پور تھل اور جلال پور بھٹیاں سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ فیروز والا میں تیز آندھی اور بارش کے باعث سائن بورڈ گرنے سے دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد میں دیوار گرنے سے ماں تین بیٹیوں سمیت شدید زخمی ہوئی۔ اوکاڑہ میں مختلف حادثات کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ میں بارش کے دوران جنگل خیل میں مکان کی چھت گر گئی۔ کرک، لکی مروت اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے۔ نوشہرہ میں رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے جہاں ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے وہاں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ جلوزئی میں قائم متاثرین جنوبی وزیرستان کے کیمپوں میں پانی داخل ہونے سے متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر چنیوٹ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں تین درجن کے قریب کچے مکانات کی چھتیں، دیواریں اور سٹرکوں کے کنارے لگے سائن بورڈ گر گئے، نواحی علاقے نہرے کا رہائشی اعظم اوراوبھان کا رہائشی نصیر احمد کے گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد علاقوں سے 18 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور پانی قبرستانوں، ڈی سی او، ڈی پی او ہاﺅس، تھانہ سٹی، صدر، ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال، سیشن کورٹ، ٹی ایم اے سمیت متعدد سرکاری دفاتر میں داخل ہوگیا، بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے، تحصیل بھوآنہ کے علاقہ میں دریائے چناب کا رخ تبدیل ہونے سے 23کے قریب دیہاتی آبادیوں کو خطرہ ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش رسالپور میں 41 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کوہاٹ میں 36، لاہور میں 31، اوکاڑہ 29، چراٹ 21، گڑھی دوپٹہ 16اور راولاکوٹ میں 12ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|