|
بارش کا سبب بننے والی ہوائیں 4 جنوری کو بالائی علاقوں میں داخل ہوجائینگی

02-01-12, 05:25 AM
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے) ملک کے بیشتر خصوصاً بالائی علاقے شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں 4 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوجائینگی جس کے باعث راولپنڈی‘ اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 5 اور 6 جنوری کو چند ایک مقامات پر بونداباندی اورہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔ تاہم پیر کی صبح موٹروے پر لاہور تا شیخوپورہ اور فیصل آباد پر دھند چھائی رہے گی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 13‘ قلات منفی 11‘ ہنزہ‘ پارہ چنار منفی 9‘ کوئٹہ منفی 8‘ گلگت منفی 7‘ مری منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
جنگ پنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|