واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بالائی پنجاب، کشمیر ودیگر علاقوںمیں بارش اور برفباری جاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-11, 06:39 AM   #1
بالائی پنجاب، کشمیر ودیگر علاقوںمیں بارش اور برفباری جاری
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 07-02-11, 06:39 AM

کئی رابطہ سڑکیں بند، مواصلاتی نظام متاثر،ناران 6‘ کالام 4‘ مالم جبہ میں2 فٹ برف پڑی
اسلام آباد‘ سوات‘ بالاکوٹ‘ مردان‘ میرانشاہ‘ باغ (اپنے نامہ نگارسے‘ نمائندگان جنگ‘ نیوزایجنسیاں) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ (آج) پیرکو راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک کے زیادہ تربالائی علاقوں میں موسلادھاربارش اور پہاڑوں پراچھی برفباری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر‘ گلگت بلتستان‘ بالائی پنجاب‘ خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں وقفے وقفے سے گزشتہ روزبارش کاسلسلہ جاری رہا۔ آج پیرکے روزبھی خیبرپختونخوا‘گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کاےہ سلسلہ جاری رہے گا لےکن محکمہ موسمیات کے مطابق(کل) منگل کے روزسے اگلے چندروزموسم خشک رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پٹن میں 54 ملی میٹر‘ بالاکوٹ 21‘ سوات 18 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ مالم جبہ میں 2فٹ‘ کالام اور گردونواح میں4فٹ تک برفباری ہوئی۔ مری میں گزشتہ روزبارش کے ساتھ ہلکی برفباری بھی ہوئی۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ سردی گوپس میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 5ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں کم سے کم 7 اورزیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سوات میں پانچویں روزبھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری ہے اور قریبی پہاڑوں پربھی برف باری کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔وادی مالم جبہ میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کےلئے سیاحوںکی اےک بڑی تعدادپہنچ گئی ہے۔مینگورہ شہرسمیت میدانی علاقوں میں بارش اور مالم جبہ‘ مرغزاز‘ سنگر‘ میاندم‘ کالام اور دیگر پہاڑی علاقوں میں پانچویں روزبھی برفباری کاسلسلہ جاری رہا۔ کالام‘ بحرین اورمالم جبہ کے بعدمدین اور قریبی علاقوں میں بھی برف باری کاسلسلہ شروع ہو گیاہے۔مردان میںتیسرے روزبھی بارش جاری رہی۔ اتوارکوصبح ہی سے بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔تحصےل بالاکوٹ کے پہاڑوں پرشدیدبرفباری‘ تین روزہ بارشوں کے بعدبٹہ کنڈی‘ ناران‘ کاغان‘ میانڈری‘ جدید‘ شوگراں‘ کہوائی اور گھنول میں شدید برفباری ہورہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ناران میں 6 فٹ‘ کاغان 2‘ مہانڈری 1فٹ برفباری ہوچکی ہے جبکہ کئی جگہوں کے لینڈسلائیڈنگ سے آمدورفت معطل ہے جبکہ دریں اثناءمری، آزاد کشمیر، شمالی وزیرستان اور شمالی علاقہ جات میں برفباری سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں باغ اور گردونواح کے علاقوں میں طلباءو طالبات کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔ مری میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے میران شاہ، رزمک اور لواڑہ منڈی کے پہاڑوں پر 3 فٹ تک جبکہ میدانی علاقوں میں 8 انچ برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کے باعث بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 67
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, گا۔, گزشتہ, قید, لوگ, نامہ, نظام, ملک, مطابق, آج, آزاد, اپنے, اداروں, اسلام, اضافہ, بارش, تین, جہاں, جات, جاری, روزہ, شمالی, شروع, علاقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا میں ہار مان لوں۔۔؟ ڈاکٹرنور عمومی بحث 15 17-01-11 10:32 AM
میں کیا کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم Ask Experts ماہرین کی رائے 9 18-06-10 06:43 PM
میں اتنا امیر ہو جاوںگا شیراز احمد قہقہے ہی قہقے 0 22-01-09 07:48 AM
میں عاشق ہوں۔ عاشق چانگ تعارف 13 14-03-08 08:39 AM
بھگوان عدالت میں حاضر ہوں۔انڈیا وجدان خبریں 2 08-12-07 09:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger