واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بالی ووڈ شخصیات کا جیو ٹی وی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-07, 08:36 AM   #1
بالی ووڈ شخصیات کا جیو ٹی وی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 21-11-07, 08:36 AM

کراچی(رپورٹ:…جاوید رشید) پاکستان میں ایمرجنسی کے تحت میڈیا پر پابندیوں کے خلاف دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) کی ممتاز شخصیات نے بھی اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ معروف فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی اور جنگ گروپ کے خلاف حکومتی کارروائی غلط اقدام ہے، جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ میڈیا پر قدغن لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ اردو اخبار کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا اور مستند ادارہ ہے، پرویز مشرف کو چاہئے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔ ممتاز کہانی نویس اور شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ زباں بندی اور تحریر پر جب بندش ہونے لگے تو سمجھ لیجیے کہ اچھے دن آنے والے ہیں، جیو پر پابندی، جنگ کے اشتہارات میں کمی اور صحافت کے خلاف اقدامات سے حکومت کی نیک نامی نہیں ہوسکتی، کہتے ہیں کہ جب حکمرانوں کے برے دن آتے ہیں تو ان کے اقدامات سخت ہوتے جاتے ہیں۔ نامور اداکارہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ جنگ اخبار اردو کی حفاظت کرنے والا ادارہ ہے، جیو ٹی وی پر پابندیاں لگانا سمجھ سے بالاتر عمل ہے۔ اداکارہ جیہ پرادھا کا کہنا ہے کہ جیو پر پابندی اچھی نہیں ہے۔ اداکار ونود کھنہ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو ہر صورت آزاد ہونا چاہئے اور غلط نشریات کی صورت میں قانونی کارروائی ہونی چاہئے، حکمرانوں کی سوچ وسیع ہونی چاہئے۔ فلم ساز اور اداکار سنجے خان اور فیروز خان نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی ایک اچھا چینل ہے، یہ ادارہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور شاید اسے یہی کرنے کی سزا مل رہی ہے، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ خود میں سننے کا حوصلہ پیدا کرے اور میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کرے۔ نامور اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی سے ہی عوام آزاد نظر آتے ہیں، جیو ٹی وی ایک اچھا اور بر صغیر کا ابھرتا ہوا چینل ہے لہٰذا اس پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ نامور گلوکار لکی علی نے بھی جیو ٹی وی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ بالی ووڈ کی نامور ہستی دادا بھائی پالکے کے پوتے اور بالی ووڈ کے سرپرست ویرو بھائی پالکے نے کہا ہے کہ میں خود ”انقلاب ممبئی“ میں لکھتا رہا ہوں اور جب لکھنے والوں پر پابندیاں لگتی ہیں تو کہا جاتا ہے کہ کوئی بڑا طوفان آنے والا ہے، حکومت پاکستان میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے اس سے دوستانہ تعلقات رکھے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 502
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (21-11-07), محمدعدنان (21-11-07)
پرانا 21-11-07, 09:19 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,183
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بالی ووڈ شخصیات کا جیو ٹی وی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

بھائی میرے اس وجہ سے تو ساری دنیا تشویش میں مبتلا ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-11-07, 12:59 PM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,336
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بالی ووڈ شخصیات کا جیو ٹی وی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

ہا ہا ہا اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, چینل, نظر, اردو, بھائی, تحریر, جیو ٹی وی, خلاف, خان, علی, صحافت, صغیر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جیو ٹی وی پر ایم کیوایم قبضہ شاہد جمیل حفیظ خبریں 11 03-07-10 09:49 PM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:24 PM
پروگرام بند کرو یا دبئی سے نکل جاؤ: جیو ٹی وی کو نوٹس Real_Light خبریں 4 18-06-08 04:55 PM
جیو ٹی وی کی بندش کا خاتمہ جلد ہوگا، الطاف حسین خرم شہزاد خرم خبریں 1 17-12-07 12:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger