واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، صدر زرداری نے نوٹس لے لیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-10, 03:51 AM   #1
بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، صدر زرداری نے نوٹس لے لیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 27-12-10, 03:51 AM

لاہور (نمائندہ جنگ،آئی این پی) راولپنڈی ، اسلام آباد اورلاہور سمیت ملک بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی کھانا پکانا مشکل ہو گیا جس پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ گیس کا شارٹ فال 450 ملین کیوبک فٹ، بجلی کا 3 ہزار میگاواٹ ہو گیا، شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے دیہات میں 12گھنٹے روزانہ تک جا پہنچا،ہائیڈل پیداوار میں کمی سے بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ ہو گیا ہے اور شہروں میں پانچ گھنٹے جبکہ دیہات میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے منگلا اور تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے بجلی کی ہائیڈل پیداوار میں 2300 میگاواٹ کی کمی ہوئی ہے جس سے بجلی کا بحران ایک مرتبہ پھر سامنے آ گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ملک میں بجلی اور گیس کے بحران کا نوٹس لے لیا۔ صدر نے آئندہ چند روز میں اجلاس طلب کیا ہے جس میں پیپکو، پی ایس او، آئل ریفائنریز اور گیس کمپنیوں کے سربراہوں کو بھی طلب کیا ہے۔ صدر نے ارسا کو پابند کیا کہ منگلا تربیلا سے اضافی پانی پیپکو کو چھوڑ کر 600 میگاواٹ بجلی پیپکو کو دے جبکہ پی ایس او کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاور ہاﺅسز کو فرنس آئل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس وقت ملک میں گیس کا شارٹ فال 450 ملین کیوبک فٹ ہے جس کے باعث صنعتی سیکٹر، سی این جی سٹیشنز اور گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ پیپکو نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ سے تجاوز نہیں کرے گا لیکن پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل نہ ملنے سے اور ہائیڈل پیداوار میں یکدم اڑھائی ہزار سے 3 ہزار میگاواٹ کمی آنے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ 8 سے 10 گھنٹے روزانہ تک پہنچ چکی اس کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہو گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کے ساتھ بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا صنعتوں کے علاوہ گھریلو صارفین بھی گیس نہ آنے سے بری طرح متاثر رہے گھروں میں گیس کا پریشر اِس قدر کم تھا کہ کھانا بھی نہ پکایا جا سکا جبکہ دن بھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ اتوار کے روز چھٹی ہونے کے باوجود گیس یا بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا، لاہور ریجن کے تمام سی این جی سٹیشن آج اور کل ہفتہ وار چھٹی کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ شدید ترین سردی میں ہزاروں فیکٹریوں کی گیس سپلائی بند کرنے کے باوجود سوئی ناردرن گیس کمپنی گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی میں ناکام ہو گئی ہے ۔ صوبائی دارالحکومت کے 80فیصد سے زائد علاقوں میں گیس کا انتہائی کم پریشر یا مکمل بندش کی شکایات عام ہو گئیںجس کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے ہیں ۔ گزشتہ روز شہر کے درجن بھر مقامات پر صارفین گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے گیس کی عدم فراہمی پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔راوی روڈ پرمظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کو گزشتہ کئی روز سے گیس کی بندش کا سامنا ہے ۔سمن آباد ، گلشن راوی، پکی ٹھٹھی، انجینئرنگ یونیورسٹی ، گھوڑے شاہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔شہروں کے بیشتر سی این جی سٹیشنز گیس کا پریشر بند ہونے کی وجہ سے بند رہے اور شہروں کی اکثر گھریلو آبادیوں میں صبح سے شام تک گیس میسر نہ تھی۔فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے کنوینئر ندیم بھٹی نے کہا کہ آئندہ پانچ سال کے لئے نئی آبادیوں کو گیس کنکشن کی فراہمی پر پابندی لگا کر نئے گیس کے ذخائر تلاش کئے جائیں ۔ صنعتکار طاہر ملک اور چیئرمین پیاف عرفان قیصر شیخ، ٹاﺅن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ کے چیئرمین ظہیر بھٹی نے کہا کہ گیس کے بحران کا چیف جسٹس نوٹس لیں اس سے صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں ۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 75
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کنکشن, گئی, وقت, ندیم, مکمل, ملک, آج, اسلام, تلاش, خلاف, زرداری, سال, شام, شروع, طلب, علی, عدم, عرفان, صوبائی, صنعتکار, صارفین, صبح, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رومن اردو کی یونیکوڈ میں تبدیلی کنعان کمپیوٹر کی باتیں 3 25-08-10 11:40 AM
انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی کا سوفٹ ویئر ابو کاشان معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 23 30-12-09 01:35 AM
بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ محمدعدنان خبریں 0 01-01-09 06:35 AM
یونس ڈالیا کی این آر او کے تحت بریت چیلنج، نیب کی درخواست پر نوٹس جاری عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:53 AM
کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger