واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کودی گئی سبسڈی واپس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-07-08, 04:47 PM   #1
بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کودی گئی سبسڈی واپس
وجدان وجدان آف لائن ہے 03-07-08, 04:47 PM

وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین کو دی گئی جی ایس ٹی سب سڈی کی رعایت واپس لے لی ہے اور یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 16فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر پہلے سے 15 فیصد جی ایس ٹی ( جنرل سیلز ٹیکس) عائد تھا لیکن صرف کمرشل اور صنعتی صارفین اس کی ادائیگی کرتے تھے، گھریلو صارفین کے بلوں پر بھی جی ایس ٹی لگا یاجاتا تھا لیکن اس کی ادائیگی وفاقی حکومت سبسڈی کی صورت میں کرتی تھی، یکم جولائی سے وفاقی حکومت نے سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ہے اور اب واپڈا گھریلو صارفین سے بلوں میں یہ جی ایس ٹی 16 فیصد کی شرح سے وصول کرے گا، اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔

50یونٹ تک خرچ کرنے والے گھریلو صارفین اس سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں اس وقت بجلی کے گھریلو صارفین کی تعداد 12.6ملین ہے، جس میں سے 4.7ملین ایسے ہیں جو 50یونٹ خرچ کرتے ہیں۔ بجلی کے صارفین نے جی ایس ٹی لگانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ صارفین کا موقف ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کیا جا چکا ہے اب بجلی کی قیمت میں اضافہ کے بعد عام آدمی کیلئے گزر اوقات کرنا مشکل بلکہ نا ممکن ہوجائے گا۔

القمر آں لائن کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہناہے کہ جی ایس ٹی کی سب سڈی عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر واپس لی گئی ہے۔ دریں اثناء ابھی واپڈا کمپنیوں نے بجلی کے ٹیرف میں 20 فیصد اضافہ کیلئے نیپرا کے پاس پٹیشن جمع کرائی ہوئی ہے جس کی سماعت 11جولائی کو ہو گی۔

پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیساتھ ہی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور دُکانداروں نے من مانے نرخ مقرر کردیئے ہیں۔ القمر آن لائن کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ مارکیٹ، میلوڈی مارکیٹ اورستارہ مارکیٹ میں سروے کیا گیا تو بیشتر دُکانداروں نے نرخ آویزاں نہیں کئے ہوئے تھے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی بھی غیر مٴوثر نظر آرہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کے حوالے سے منڈی اور مارکیٹ کے نرخ جاری کئے جاتے تھے مگر آج کل یہ سلسلہ بند ہے۔

مہنگائی نے پاکستان کے عوام کو حواس باختہ کر کے رکھ دیا ہیض، عوام کو اس سے غرض نہیں رہی کہ سرحدوں پر نیٹو فورسز کیا کر رہی ہیں یا فاٹا میں آپریشن کیوں ہو رہا ہے، صدر کا مواخذہ ہونا چاہئے یا نہیں، ججوں کی معزولی کے بعد جج بحال ہونگے یا نہیں، حکومت برقرار رہے گی یا نہیں، ملک میں کیا ہو رہا ہے، کیوں ہو رہا ہے، بحران کیسے حل ہونگے؟ ترقی کس طرح ہو گی،قوم تمام مسائل سے لاتعلق ہو کر صرف روٹی کی فکر میں غرق ہو گئی ہے،اب تو مریضوں نے ڈاکٹرو ں سے فیس میں رعایت کی درخواستیں کرنا شروع کر دی ہیں اور وہ ذہنی مریض بن گئے ہیں، وہ سوچتے ہیں ان کا بچہ بیمار ہو گیا تو ڈاکٹر کی فیس اور دوا کے پیسے کہاں سے آئیں گے، گھر کا خرچہ کیسے چلے گا، ان کا پیٹ کیسے بھرے گا، بجلی، پانی، گیس کے بل کیسے ادا ہونگے؟ بچوں کی پڑھائی کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے،

عوام نفسیاتی مریض بن کر رہ گئے ہیں، دو اور دو چار روٹیاں کبھی مذاق تھا اب حقیقت بن گیا ہے، گھر کی دال روٹی پوری کرنے کیلئے ایک عام آدمی کا کام کرنے کا وقت 8 گھنٹے سے بڑھ کر 19 سے 20 گھنٹے ہو گیا ہے مگر روٹی پھر بھی پوری نہیں ہوتی۔ مہنگائی نے لوگوں کو قدرت کی نعمتوں سے بھی دور کر دیا ہے۔ لوگوں میں موسمی پھل خریدنے کی بھی سکت نہیں رہی، عوام کی اکثریت آم، آڑو، خوبانی، آلو بخارا، تربوز کا ذائقہ بھی بھول چکی ہے۔ پھل پہنچ سے باہر اور پیٹ بھر کر روٹی میسر نہ ہونے کے باعث لوگوں میں غذائی قلت بھی متعدد بیماریوں کاباعث بن رہی ہے مگر ان بیماریوں کے علاج کیلئے بھی لوگوں کے پاس پیسے نہیں۔ فیکٹری کے مالک سے موٹر سائیکل رکشہ چلانے والے تک ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 311
Reply With Quote
پرانا 03-07-08, 04:55 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کودی گئی سبسڈی واپس

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے یہ موجودہ حکومت سانس لینے پر بھی پابندی لگا دی گے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (03-07-08)
پرانا 03-07-08, 05:07 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,976
کمائي: 48,900
شکریہ: 7,289
5,957 مراسلہ میں 15,121 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کودی گئی سبسڈی واپس

جزاک اللہ
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-07-08, 05:09 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کودی گئی سبسڈی واپس

خلیل بھائی انشاء اللہ کہنا تھا آپ نے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-07-08, 08:26 PM   #5
محسن
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 832
کمائي: 8,532
شکریہ: 409
260 مراسلہ میں 393 بارشکریہ ادا کیا گیا
yashaka کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں yashaka کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کودی گئی سبسڈی واپس

آگے آگے بہت کچھ ھو گا دیکتھے رھو ۔۔۔۔ بٹن دباکے
yashaka آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-07-08, 11:01 PM   #6
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,148
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کودی گئی سبسڈی واپس

کجھ انج وی راواں اوکھیاں سن
کجھ گل وچ غم دا طوق وی سی
کجھ شہر دےلوگ وی ظالم سن
کجھ سانوں مرن دا شوق وی سی
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نظر, مہنگائی, موٹر سائیکل, مواخذہ, موجودہ, ممکن, مسائل, آپریشن, آج, آدمی, اللہ, انتظامیہ, احتجاج, بھائی, بچوں, حل, شہر, شخص, ظالم, علاج, صارفین, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سندھ میں پی پی حکومت نے 80کروڑ کی کرپشن کے 16 مقدمات واپس لے لئے گلاب خان خبریں 0 23-12-10 05:38 AM
بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کو بلوں پر 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:51 AM
بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کو بلوں پر 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:24 AM
پی آئی اے کی پروازوں سے 39834 حجاج کو وطن واپس پہنچایا گیا خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:37 AM
علی احمد کرد کا بھی انتخابی کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger