|
بجلی کابحران: ہائیڈل پاور منصوبے و یکساں ٹیرف نظام کے نفاذ کو آخری شکل دیدی گئیبجلی کابحران: ہائیڈل پاور منصوبے و یکساں ٹیرف نظام کے نفاذ ک

29-10-07, 09:59 AM
بجلی کابحران: ہائیڈل پاور منصوبے و یکساں ٹیرف نظام کے نفاذ کو آخری شکل دیدی گئی
پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے اور ہائیڈل پاور منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے لئے یکساں ٹیرف کے نظام کے نفاذ کو آخری شکل دے دی گئی ہے توقع ہے کہ ٹیرف منظوری کے بعد اقتصادی رابطہ کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈذرائع کے مطابق وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیشن کا اجلاس 15 نومبر سے قبل کسی وقت ہو گا نومبر کو موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہو رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیفائیڈٹیرف سے ہائیڈل پاور پراجیکٹ لگانے والوں کو سہولت اور ان منصوبوں میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہو گی اس نوعیت کے 13 منصوبوں پر عملدرآمد مختلف مراحل میں ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ٹیرف کا مسئلہ حل ہونے کے بعد سال 2010ء تک 2456 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اس میں سے 554 میگاوائٹ اگلے سال تک نیشنل گرڈ کا حصہ بن جائے گی جبکہ باقی 342 اور 559 میگاواٹ بالترتیب 2009ء اور 2010ء میں بجلی کی قومی پیداوار کا حصہ بنیں گے
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|