|
بجلی کا بحران سابقہ حکومت کے ناکافی اقدامات کا نتیجہ ہے،سلیم سیف اللہ

17-04-08, 09:16 AM
بجلی کا بحران سابقہ حکومت کے ناکافی اقدامات کا نتیجہ ہے،سلیم سیف اللہ
لکی مروت (جنگ نیوز ) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے تسلیم کیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے آج ملک بھر میں بجلی کی کمی کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے جبکہ وفاقی حکومت پر زوردیا ہے کہ آٹے گھی اور دیگر اشیائے خوردونوش سمیت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی سطح پر ایک ٹھوس اور قابل عمل حکمت عملی وضع کی جائے۔وہ گزشتہ روز سرائے نورنگ میں آل شاپ کیپرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہ جی سید بادشاہ کی قیادت میں عمائدین علاقہ سے باتیں کر رہے تھے ۔ سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہاکہ موجودہ حکومت کو ڈیموں کی تعمیر کو اولین ترجیح دینی چاہئے اور سب سے بڑھ کر کرم تنگی ڈیم اور گومل زام ڈیموں پر کام مکمل کرنا چاہئے تاکہ نہ صرف سرحد کے پسماندہ اضلاع میں زراعت کو ترقی ملے بلکہ بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|