|
بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو خود سوزی پر مجبور کردیا کراچی (اسٹاف رپورٹر)

22-06-08, 08:45 PM
بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو خود سوزی پر مجبور کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ مجموعی طور پر 6 تا 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو خود سوزی پر بھی مجبور کردیا گیا۔ جبکہ بجلی کے مسلسل اور طویل بریک ڈاؤن نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ہفتے کو فیڈرل بی ایریا‘ گلشن اقبال‘ گلشن شمیم‘ گلشن یاسین‘ لیاقت آباد‘ نیو کراچی‘ ناظم آباد‘ نارتھ ناظم آباد‘ گلبہار‘ ملیر‘ ماڈل کالونی‘ برنس روڈ‘ پی ای سی ایچ ایس‘ گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔ کے ای ایس سی کے ذرائع کے مطابق ہفتے کو بجلی کی طلب 2100 میگاواٹ جبکہ رسد 1700 سے 1800 میگاواٹ رہی کے ای ایس سی نے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کے باعث 300 میگاواٹ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|