|
بجلی کے نر خوں میں یکم جنوری سے10 پیسے فی یونٹ اضافہ کر نے کا فیصلہ

10-12-07, 09:50 AM
بجلی کے نر خوں میں یکم جنوری سے10 پیسے فی یونٹ اضافہ کر نے کا فیصلہ
ملتان (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جنوری 2008 ء سے ہوگا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق اس کا باقاعدہ اعلان 12 دسمبر کو متوقع ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ نیلم ‘ جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی فنانسنگ کیلئیکیا گیا ہے۔ 960 میگا واٹ بجلی کے اس منصوبے کیلئے فنانسنگ نہ ہونے کی وجہ سے اس منصوبے پر کام کا آغاز نہیں کیا جا سکا ہے۔ وفاقی حکومت نے فروری 2007ء میں بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔ اب ایک بار پھر 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے17 اگست 2007ء کو میگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی فنانسنگ کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ تاہم سابق حکومت کی کابینہ نے اجلاس کی منظوری نہیں دی تھی اب یہ معاملہ نگراں کابینہ طے کرے گی یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جنوری 2008ء سے صنعتوں کے لئے گیس کی قیمت میں 9.98 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دے رکھی ہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|