واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بجٹ عوام دشمن تھا، حکمران عیاشیاں جبکہ لوگ فاقے کررہے ہیں،آل پارٹیز کانفرن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-08, 07:28 AM   #1
بجٹ عوام دشمن تھا، حکمران عیاشیاں جبکہ لوگ فاقے کررہے ہیں،آل پارٹیز کانفرن
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 02-07-08, 07:28 AM

بجٹ عوام دشمن تھا، حکمران عیاشیاں جبکہ لوگ فاقے کررہے ہیں،آل پارٹیز کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام ادارہ نور حق میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ بجٹ عوام دشمن تھا، حکمران عیاشی جبکہ عوام فاقے کررہے ہیں،حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا،وزیر اعظم سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اعتما د میں نہیں لے رہے،حالات غیر یقینی کا شکا رہیں، قابو نہ پایا گیا تو انتشار اور غیریقینی بڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر غفور احمد،مسلم لیگ ن کے سلیم ضیا،جمعیت علما ء پاکستان کے صدیق راٹھور،عوامی تحریک کے مظہر علی ،این پی پی کے ضیاء عباس،پاکستان عوامی تحریک کے خان محمد بلوچ ،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمد علی غورغشتی،پنجابی پختون اتحادکے راجہ رشید کشمیری، اسلامی تحریک کے ناظرنقوی،پی ڈی پی کے بشارت مرزااور جماعت اسلامی کراچی کے رہنما محمد حسین محنتی،نائب امیر برجیس طاہراور میر نواز خان مروت نے ”بجٹ مہنگائی“ کے زیر عنواں جماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے کہاہے کہ سابقہ حکومت 9 سال میں جتنی غیر مقبول ہوئی تھی ‘موجودہ حکومت 90 دن میں اس سے زیادہ غیر مقبول ہوگئی ہے۔حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیاہے کہ وہ عوام کی بہی خواہ نہیں بد خواہ ہے‘گیس کی قیمتوں میں اضافے سے حکمرانوں کی عوام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ ‘ افہام وتفہیم سے کام نہیں لیا گیا تو ملک سنگین بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔پروفیسر غفور احمد نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ 18 فروری کو عوام نے پرویز مشرف اور ان کے اتحادیوں کو مسترد کیا تھا مگرتعجب کی بات یہ ہے کہ پرویز مشرف اُس وقت بھی اعتماد سے کہتے تھے کہ میں استعفیٰ نہیں دونگا‘ ان کے اعتماد کی اصل وجہ امریکی حمایت ہے۔ انہوں نے کہاکہ رحمن ملک امریکا کی حمایت سے آئے ہیں اور امریکی حکم پر ہی اقدامات کررہے ہیں۔ سلیم ضیاء نے کہاکہ مہنگائی آج ہر گھر کا مسئلہ بن چکی ہے‘ پہلے بجٹ میں غریب عوام کی کمر توڑی جاتی تھی مگر اب متوسط طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوچکا ہے ۔ مظہر علی نے کہاکہ پاکستان تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے ‘ مہنگائی بے روزگاری اور حکمرانوں کے گورکھ دھندے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔ میر نوازخان مروت نے کہاکہ بجٹ اعدادو شمارکاہیر پھیر ہے اور یہ عوام دشمن بجٹ ہے ہم تو غلاموں کے غلام بن چکے ہیں۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت اور ملکی حالات غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں اور حکمران بھی معیشت کی اصلاح کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھارہے ۔صدیق راٹھور نے کہاکہ شوکت عزیز ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کرکے ملک سے فرار ہوگئے ہیں اور یہ سب کچھ پرویز مشرف کی حمایت سے ہوا ہے۔سید ضیاء عباس نے کہاکہ ہمیں مہنگائی کے آگے بند باندھنا ہے تاکہ ملک چل سکے ۔ غریب عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکے گی۔ناظر عباس تقوی نے کہاکہ ملک کی تمام تر تباہی کاذمہ دار امریکا ہے‘ جب تک ہم اپنے حقیقی دشمن کو نہیں پہچانیں گے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن نہیں کرسکتے۔بشارت مرزا نے کہاکہ عوام نے آمریت کے خلاف پیپلزپارٹی اور ن لیگ کومینڈیٹ دیاتھا‘ عوام کویہ امید تھی کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں گے مگر تین ماہ گزرنے کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں ہیں ۔ راجہ رشید کشمیری نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ عبدالعلی غورغشتی نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کردیا گیا ہے اور آج عوام کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔خان محمد بلوچ نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔ اے پی سی نے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔پیٹرول اور ڈیزل پر سے محصولات کو ختم کیا جائے۔ بجلی ‘ پیٹرول ‘ گندم اور دالوں پر سبسڈی برقرار رکھی جائے تاکہ مزید مہنگائی سے قوم کو محفوظ رکھا جاسکے ‘گیس پر 31 فیصد اضافہ واپس لیا جائے۔عوام کی پریشانیوں میں مزیداضافہ نہ کیا جائے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 196
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, قدم, لوگ, مسائل, آج, امیر, اسلامی, حل, خودکشی, خلاف, خان, سال, علی, عزیز, صدیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مشرف نے غلطیوں کا اعتراف نہیں،اقبال جرم کیا ہے:بابر اعوان جاویداسد خبریں 0 02-10-10 03:14 PM
پاکستانی عوام متحد رہیں،بیدار رہیں عبدالہادی احمد اپکے کالم 4 31-12-09 08:22 PM
محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،بابر اعوان عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:08 AM
عوام سائیکل پنکچر کریں،شیر ملک اور عدلیہ کی بہتر حفاظت کرسکتا ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger