واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بجٹ میں کچھ نہیں ملا ،آدھی حکومت جلوس ،آدھی ان کا استقبال کر رہی ہے،پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-06-08, 08:05 PM   #1
بجٹ میں کچھ نہیں ملا ،آدھی حکومت جلوس ،آدھی ان کا استقبال کر رہی ہے،پرویز
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-06-08, 08:05 PM

بجٹ میں کچھ نہیں ملا ،آدھی حکومت جلوس ،آدھی ان کا استقبال کر رہی ہے،پرویز الٰہی
اسلام آباد ( ٹی وی رپورٹ) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مالی سال برائے 2008-09ء کے بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان میاں رضا ربانی نے ایوانِ صدر کے اخراجات میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں منجمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ بلوچستان کے سینیٹر ممتاز محفوظ نے کہا کہ ماضی میں زراعت سے متعلق ملک دشمن پالیسیاں اختیار کی گئیں، نواز لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں کئے گئے اضافے کو کم کیا جائے، یہ ٹیکس 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ دوسری طرف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سبسڈی کم کرکے بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، ٓدھی حکومت جلوسی اورآدھی حکومت انکا استقبال کر رہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کافی نہیں، حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ مخدوش حالات میں پیش کیا گیا یہ بجٹ بہترین ہے، مسلم لیگ (ن) کے ایاز امیر نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کئے جائیں، مہمند ایجنسی میں کیا جانے والا حملہ قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں رضا ربانی نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت انتہائی دگرگوں تھی، اتحادی حکومت نے سب سے پہلے ریاست کی پالیسیوں کا قبلہ درست کیا تاکہ پاکستان کے محنت کش لوگوں کیلئے تمام وسائل اور پالیسیاں دستیاب ہوں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کی بنیاد زراعت کو کمزور کیا گیا۔ بین الاقوامی مالیاتی سامراج اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی منڈی میں پاکستان کی معیشت کو بدلنے کی کوشش کی گئی، توانائی کے شعبہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ایک میگا واٹ بجلی کا بھی گزشتہ دور میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر ڈاکٹر سعد نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ سینیٹ میں بحث کم ازکم دوہفتہ ہونی چاہئے گندم آٹا ، دالوں، پولٹری ، کھانے کے تیل جیسی اشیاء پرجی ایس ٹی نہیں ہونا چاہئے اس کے ساتھ ہی پیدواری لاگت کم آنے پر بھی توجہ دی جائے جائیدادوں کی خریدوفروخت پرٹیکس بھی بلا جواز ہے۔ مسلم لیگ ( ق) کے سینیٹر خالد رانجھا نے کہاکہ میں قائد ایوان رضاربانی کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے بجٹ میں موجود جھول کی نشاندہی کی ہے26فنانس بلز میں سے دو یا تین ایسے ہیں جو فنانس بل کہلاسکتے ہیں تعزیرات پاکستان میں اگر ترمیم آتی ہے تو اس کو فنانس بل میں ڈال دو جو بڑے شرم کی بات ہے فنانس بل کو کہاں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ضابطہ فوجداری کو تبدیل کرے اب اگر یہ صدر مملکت کے پاس جائے اور وہ دستخط نہ کریں تو پھر کہا جائے گا کہ وہ ہمارے خلاف ہیں انہوں نے کہاکہ بجٹ شفاف بنایا جائے دوبارہ غور کرکے ترامیم کی جائیں۔ دوسر ی جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الٰہی نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں غریب آدمی کو جو ریلیف ملنا چاہئے تھا وہ نہیں ملا جبکہ یہ بجٹ پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور کی بھی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں گندم پر زر تلافی (سبسڈی) کو آدھا کردیا گیا ہے جس سے غریبوں کو آٹا مزید مہنگا ملے گا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں اس ایوان میں بجٹ دستاویز پھاڑی جاتی رہیں۔ اسپیکر کا گھیراؤ کیا جاتا رہا، موجودہ اپوزیشن نے ایک نئی روایت قائم کی ہے کہ بجٹ 2008-09ء انتہائی توجہ سے سنا گیا۔ ہم نے یہ عہد کیا تھا کہ ہم ایک ذمہ دار، جمہوریت پسند اور مہذب اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ہم نے اب تک ہونے والی کارروائی میں اپنے ان وعدوں کو پورا کیا ہے اور بجٹ تقریر کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری اپوزیشن قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی طرف سے غلط اعداد و شمار کی بات کرنے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری رک گئی، پاکستان کی ریٹنگ مزید گر گئی۔ ڈالر کی قدر بڑھ گئی، ملک سے سرمایہ باہر منتقل ہوا اور وہاں پر جائیدادیں خریدی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبائی حکومت نے وفاق کو امن و امان بحال رکھنے کیلئے لانگ مارچ کے دوران پولیس فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ نفری پنجاب سے منگوائی گئی پہلی بار اس سے انکار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ان مل بے جوڑ اور متضاد سیاسی عناصر پر مشتمل حکومت کے بارے میں اور بھی بہت کچھ کہہ سکتا ہوں۔ چار جماعتوں کی اس مخلوط حکومت کے 12 منہ ہیں اور ہر منہ کا رخ الگ الگ سمت میں ہے، یہ ایک عجیب الخلقت حکومت ہے۔ ایک منہ سے شاہراہ دستور پر ناکے لگاتی ہے دوسرے منہ سے ناکے ہٹانے کا حکم دے دیتی ہے۔ تیسرے منہ سے ججوں کی بحالی کی تاریخ دیتی ہے چوتھے منہ سے آئینی پیکیج کا اعلان کرتی ہے۔ غرض اس حکموت کے ہر منہ سے نکلنے والی بات پہلی بات سے متضاد ہوتی ہے اور عوام اور انتظامیہ مخمصے میں پڑے ہوئے ہیں کہ کون سے منہ کی بات پر یقین کریں اور کون سے منہ کو غلط سمجھیں۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی نجکاریوں کی تحقیقات کیلئے ایک قومی کمیشن قائم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے کہ ایک زرعی ملک میں گندم کا بحران کیسے پیدا ہوا، ہماری مغربی سرحدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور صرف ان ہی خلاف ورزیوں کیخلاف احتجاج کیا جاتا ہے جس میں فوجیوں کی شہادت ہوتی ہے جبکہ عام آدمی کی شہادت پر کوئی احتجاج نہیں کیا جاتا اور انہیں دہشت گرد قرار دیدیا جاتا ہے۔ حنا ربانی کھر نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نے اپنے دور میں کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بنایا موجودہ بجٹ مخدوش حالات میں بہترین بجٹ تھا فاٹا کے رکن اسمبلی کامران خان نے کہا حکومت فاٹا میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے امریکہ سے ملنے والی 750ملین ڈالر کی رقم فاٹا میں خرچ نہیں کئے گئے پرویز خان نے حکومت سے صوبوں میں انڈسٹریل زون پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا غریب عوام کو نقد سبسڈی دینے سے کرپشن کا خطرہ ہے جبکہ کھانے کی اشیاء پر سبسڈی سے عوام کو فائدہ ہوسکتا ہے انہوں نے قومی مالیاتی کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا جمشید احمد ستی نے موجودہ بجٹ کو بہترین قرار دیا۔ قبل ازیں قو می اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اجلاس 10 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے گیارہ بجے شروع ہوا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اجلاس کی صدارت کی ۔ قومی اسمبلی میں ہفتہ کو وفاقی بجٹ برائے سال 2008-9 ء پر بحث کے لیے معمول کی کارروائی معطل کردی گئی ۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ سید نوید قمر کے رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کی ۔ جسے اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا ۔ ایوان نے معمول کی کارروائی معطل کرنے کے بارے میں تحریک کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا ۔ اس طرح سوالات کو تحریری قرار دیا گیاہے ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 246
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پسند, وزیر, قواعد, نظر, مہنگائی, موجودہ, منتقل, منشور, مخلوط, آدمی, انتظامیہ, امیر, امریکہ, احتجاج, اسلامی, بہترین, بجٹ 2008, بجٹ پر بحث, جواب, حنا, خلاف, صدارت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پرویز الٰہی کے استقبالی جلوس میں فائرنگ، نوجوان ہلاک،5افراد زخمی گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:54 AM
صدر پرویز استعفیٰ نہیں دینگے،پارٹی بدلنے والے نااہل ہوجائیں گے،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:29 AM
پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا، اب بھی اسی ایجنڈے پر گامزن ہے،پر ویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:05 AM
کراچی ،پیپلز پارٹی کے مظاہرے ،لیاری میں فائر نگ،2 بچے، ہلاک سیکڑوں گر فتار،پشاور میں ن لیگ ،پی پی کا مشتر کہ اجلاس عبدالقدوس خبریں 0 16-11-07 07:36 PM
لانگ مارچ روکنے کیلئے سیکڑوں رہنما اور کارکن گرفتار،پرویز مشرف بغیر وردی بھی قبول نہیں،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger