واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بجٹ کےموقع پر یوم سیاہ کا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-08, 09:26 PM   #1
بجٹ کےموقع پر یوم سیاہ کا اعلان
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 04-06-08, 09:26 PM

متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان نے دس جون کو پیش ہونے والے متوقع بجٹ کے موقع پر ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اساتذہ محاذ نے اسلام آباد میں اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایک بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے اور اساتذہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ بھوک ہڑتالی کیمپ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک نئے بجٹ میں ان کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ نہیں کیا جاتا۔

متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اُن کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ مظاہروں کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان حاجی عبدالغفار کُریزئی نے کہا کہ ’پاکستان کے آٹھ لاکھ اساتذہ ملک کی عوام کی طرح مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومت نے اس طبقے کو ریلیف دینے کے سلسلے میں کوئی عملی اقدامات نہیں کیے۔‘


انہوں نے کہا کہ ’اس وقت صوبہ سرحد میں جو نئے اساتذہ بھرتی ہو رہے ہیں انہیں صرف چار ہزار دو سو روپے تنخواہ دی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا تھا کہ مزدور کی کس سے کم اُجرت چھ ہزار روپے ہوگی۔‘

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اگر اس طبقے کو مفلوج کردیا جائے تو پوری قوم فالج زدہ ہوجاتی ہے۔

حاجی عبدالغفار نے کہا کہ ’حکومت ہوش کے ناخن لے اور اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے میں پائی جانے والی بےچینی کو ختم کیا جائے۔‘

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں ایک جیسا نظام تعلیم رائج کیا جائے تاکہ پاکستانی معاشرے کو ایک جیسی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں اور کم آمدنی والے افراد کے بچوں میں جو کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اُن میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی کو ختم کیا جاسکے۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل اساتدہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو روز سے اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن نہ تو وزیر تعلیم اور نہ ہی اسلام آباد کی انتظامیہ کے کسی ذمہ دار افسر نے اُن سے رابطہ کیا ہے اور پوچھ سکیں کہ وہ یہاں کیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں اساتذہ کے یکساں پےسکیلز، اضافی تعلیم پر اضافی ترقی، کنٹریکٹ پالیسی اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے اقتدار میں آنے سے پہلے اساتذہ کو خصوصی الاؤنسز بھی ملتے تھے جو اب بند کردیےگئے ہیں اور سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف نے سنہ دو ہزار چھ میں اساتذہ کو یہ خصوصی الاؤنسز دینے کا اعلان کیا تھا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

ادھر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے بدھ کے روز سے ملک بھر میں چار روزہ ہڑتال شروع کر دی ہے اور اس تنظیم کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگر اُن کے مطالبات تسلیم نہ کیےگئے تو یہ ہڑتال طول بھی پکڑ سکتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان کے مختلف محکموں میں بیس لاکھ سے زائد کلرک کام کر رہے ہیں۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 281
Reply With Quote
پرانا 05-06-08, 10:39 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,787
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بجٹ کےموقع پر یوم سیاہ کا اعلان

اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, مہنگائی, موقع, متوقع, آج, انتظامیہ, اسلام, بچوں, تعلیم, خصوصی, روزہ, صوبہ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک آرمی سیاچن میں ڈاکیومنٹری محمدعدنان 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 3 11-10-11 06:56 PM
یکم محرم یوم شہادت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سیپ دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 15 10-12-10 09:13 AM
یکم محرم الحرام۔۔۔۔یوم شہادت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ راجہ اکرام تاریخ و عبر 7 20-12-09 08:09 AM
آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:37 AM
نواز ملک بدری:یوم سیاہ اور احتجاج چاچا کمال خبریں 0 11-09-07 03:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger