واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بجٹ 2008 ۔ ۔ ۔ توقعات ۔ ۔ ۔ خدشات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-06-08, 04:14 PM   #1
بجٹ 2008 ۔ ۔ ۔ توقعات ۔ ۔ ۔ خدشات
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 02-06-08, 04:14 PM

بجٹ 2008 ۔ ۔ ۔ توقعات ۔ ۔ ۔ خدشات

جون کا مہینہ بھی آپہنچا ہے۔ مہنگائی اور گرمی کی شدت میں بجٹ کی آمد آمد ہے۔ یوں تو بجٹ ہر سال ہی عوام پر بجلی گراتا ہے۔مگر اس سال توبجٹ سے پہلے ہی چاول ،آٹے اور پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔اس بار بجٹ بنانا بھی بچوں کا کھیل نہیں۔ نئی حکومت کو درپیش چیلنجز میں سے شاید حقیقی چیلنج یہی ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اُترنے والا بجٹ پیش کریں۔
یہ تو سب جانتے ہیں کہ عوامی توقعات کیا ہیں مگر پھر بھی ان کو دُہرانے کی اپنی سی سعی کرتے ہیں۔
1۔تنخواہوں میں فوری طور پر کم از کم پچیس فیصد اضافہ کیا جائے۔
2۔کم سے کم اُجرت کو بڑھا کر آٹھ ہزار روپے کیا جائے۔
3۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مناسب سطح پر واپس لایا جائے چاہے اس کے لئے کوئی سبسڈی دینا پڑے۔
4۔ چاول اور گندم کی برآمد پر پابندی لگائی جائے
5۔ پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر قابو پانے کے لئے مناسب انتظامات کئے جائے۔ دوست ممالک سے ایک خاص مدت کے لئے مقررہ قیمت پر تیل خریدنے کا معاہدہ کیا جائے۔
6۔ فوری طور پر پن بجلی کے دو تین منصوبوں کا اعلان کیا جائے اور ان کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جائے چاہے اس کے لئے دفاعی بجٹ میں کمی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب کچھ بعید نہیں کہ تھرمل بجلی گھر بند کر دئیے جائیں۔
7۔ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوںاور ائیر کنڈیشنرز کی لیز پر پابندی عائد کی جائے تاکہ توانائی کی بچت ہو سکے۔
8۔ ایسی بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کی جائے جس کی آمدن واپس بیرونِ ملک جائے ۔ نیز غیر ترقیاتی یا صارفی صنعت میں سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے۔
9۔غیر ضروری برآمدات پر پابندی عائد کی جائے۔
10۔اعلیٰ ایوانوں ،حکومتی اداروں، اور سرکاری دفتروں میں سادگی مہم شروع کی جائے ۔ وزارتوں کے ماہانہ اخراجات اور حکومتی ارکان کے ٹیکس گوشوارے شائع کئے جائیں۔
11۔ بلوچستان اور فاٹا کے لئے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے۔او ر ہر دو علاقہ جات میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں
ان سب توقعات کے ساتھ ساتھ عوام کے ذہن میں خدشات بھی پل رہے ہیں آنے والے بجٹ کی دہشت عوام کے دل ودماغ پر طاری ہے۔تو ہم بھی کچھ عمومی خدشات کا جائزہ لیتے ہیں۔
1۔ بجلی اور گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا جائے گا۔
2۔ پٹرول کی قیمت نئے مالی سال میں 100 روپے تک پہنچ جائے گی۔
3۔ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
4۔ چاول اور گندم کی قیمت کنٹرول نہیں کی جائے گی اور عوام یا تو فاقہ کشی پر مجبور ہونگے یا پھر احتجاج کے بعد انقلاب کی راہ ہموار کریں گے
5۔ مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعت کا پہیہ جام ہو جائے گا جس سے بین الاقوامی تجارتی خسارہ بڑھے گا اور روپے کی قیمت گرتی جائے گی۔عام آدمی کی قوتِ خرید مزید متاثر ہوگی۔
حالیہ مہنگائی اور معاشی ابتری کے اسباب اگرچہ بین الاقوامی ہیں اور تمام دُنیا کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غذائی قلت کا سامنا ہے مگر ایک زرعی ملک ہونے کے باعث یہ ہماری حکومت کے اختیار میں ہے کہ وہ اپنے عوام کو بھوک سے بچا لے۔ بھارت اور چین پہلے ہی چاول کی برآمد پر پابندی لگ چکے ہیںہماری حکومت کو بھی چاہیئے کہ ملک میں پیدا ہونے والی غذائی اجناس کو عوام کے لئے محفوظ کر لے ۔ اس کے لئے مناسب منصوبہ بندی اور پھر اس پر بھرپور عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ہمارے رہنماوں کا یہ وطیرہ بن گیا ہے کہ ہر مصیبت کو پچھلی حکومت کی ناقص کارکردگی کے سر تھوپ دیتے ہیں۔جب کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ الزام تراشی کی روش ترک کی جائے اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔ عوام نے جن رہنماوں کو اپنے مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی ہے ان کے پاس غلطی کی گنجائش بالکل نہیں ہے۔ اور کسی بھی غلطی کی صورت میں نئی مہلت نہیں ملنے والی۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 291
Reply With Quote
پرانا 03-06-08, 04:06 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,787
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بجٹ 2008 ۔ ۔ ۔ توقعات ۔ ۔ ۔ خدشات

اچھا لکھاھے اپ نے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-08, 07:34 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,178
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بجٹ 2008 ۔ ۔ ۔ توقعات ۔ ۔ ۔ خدشات

The Great
برادر تھریڈ پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, پسند, چین, مہنگائی, موجودہ, منصوبہ, مسائل, آدمی, الزام, احتجاج, بچوں, بجٹ 2008, ترک, جام, حل, خصوصی, دوست, دل, سال, صنعت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان ابن جلال خبریں 21 06-06-11 08:45 PM
جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! ابو عمار گپ شپ 3 13-01-11 08:31 AM
wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے" اویسی تھانہ 27 23-04-10 04:41 PM
تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:20 AM
الیکشن 2008 کے لئے ایک آئٹم Zullu230 سیاست 3 26-12-07 03:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger