واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بحالی جمہوریت سے متعلق صدرمشرف کے وعدوں پر اعتبار ہے،بش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-07, 08:09 AM   #1
بحالی جمہوریت سے متعلق صدرمشرف کے وعدوں پر اعتبار ہے،بش
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 21-11-07, 08:09 AM

واشنگٹن................امریکی صدرجارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی سے متعلق صدرجنرل پرویزمشرف کے وعدوں پر اعتبار ہے اور انہوں نے ان حدود کو پار نہیں کیا کہ وہ واشنگٹن کی حمایت سے محروم ہوجائیں۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر بش نے کہا کہ پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد گرفتار کئے گئے افراد کی رہائی مثبت اشارہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ پر خوشی نہیں تاہم وہ جانتے ہیں کہ جنرل مشرف انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں کتنے اہم ہیں اور انہیں پختہ یقین ہے کہ جنرل مشرف پاکستان کو جمہوریت کی راہ پر واپس لے آئیں گے۔انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ صدر جنرل پرویز مشرف ملک میں ایمرجنسی کا خاتمہ اور انتخابات کا جلد انعقاد کریں اور سویلین صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے سے قبل آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ دیں۔ صدر بش نے کہا کہ انہوں نے صدرجنرل پرویز کو لفظوں کا پاس کرنے والا شخص پایا ہے ،ان کے خیال میں جنرل مشرف جمہوریت پر یقین رکھنے والے شخص ہیں ۔ایک سوال پر صدر بش نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے غلط ہاتھوں میں جانے کا امکان نہیں اور نہ ہی انہیں اس معاملے پر کوئی تشویش ہے ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 360
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, واشنگٹن, جلد, خلاف, شخص, صدرمشرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیرے وعدوں کا میں نے اعتبار کیوں کیا سیپ گانے 0 22-12-10 10:20 PM
حدیث پر اعتراضات سے متعلق ایک سوال حیدر حجت حدیث 48 19-12-10 10:49 PM
دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت ام غزل والدین اور بچوں کے حقوق 8 07-06-09 05:59 AM
ججوں کی بحالی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اعتراض نہیں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا میاں شاہد داغ دہلوی 0 14-04-08 05:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger