|
بحا لیٴ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں ورہنماؤں سے رابطے

05-11-07, 08:35 AM
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں اور پارٹی رہنماؤں سے صلاح ومشورے جاری ہیں ۔ اس ضمن میں پیر کو بلاول ہاؤس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کریں گی ۔ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری میاں رضا ربانی نے اتوار کو بلاول ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی صلاح و مشورے کے بعد سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہی ہے تاکہ انہیں بحالی جمہوریت کے یک نکاتی ایجنڈے پر مشترکہ جدوجہد کے لئے آمادہ کیا جاسکے ۔ دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میر حاصل خان بزنجو کی قیادت میں ایک وفد نے اتوار کوبلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو سے ملاقات میں ایمرجنسی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور وخوص کیا وفد میں پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری مولابخش دستی اور عمر فاروق بھی شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران بے نظیر بھٹو اور نیشنل پارٹی کے وفد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بحالی جمہوریت کے ایک نکاتی ایجنڈے پر مشترکہ جدوجہد کرنا چاہئے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|