|
بداوی اور مہاتیر سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوسکتا ہوں، انور ابراہیم

23-04-08, 12:05 PM
بداوی اور مہاتیر سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوسکتا ہوں، انور ابراہیم
کوالالمپور… ملائیشیا کی حزب اختلاف کے معروف اعلیٰ رہنما انور ابراہیم نے کہا ہے کہ وہ اتحادی جماعتوں کو اقتدارملنے کی صورت میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے موزوں امیدوار ہوسکتے ہیں۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انور ابراہیم نے کہا کہ وہ موجودہ رہنماؤں عبداللہ بداوی اور مہاتیر سے کہیں بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کے انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو حیران کن کامیاب کے باوجود بھی انہیں حکومت تشکیل دینے کی جلدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز الائنس کے برسراقتدار آنے کی صورت میں وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ واضح رہے ملائیشیا میں سیاسی تجزیہ نگار اور مبصرین انور ابرہیم کے متوقع وزیراعظم ہونے کی پیش گوئی کرتے رہے ہیں تاہم انور ابراہیم نے خود پہلی مرتبہ اپنے وزیراعظم ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|