واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بدترین خدشات درست ہونے کا سکون

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-09-07, 03:57 PM   #1
بدترین خدشات درست ہونے کا سکون
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 11-09-07, 03:57 PM

پی کے 786 پر نواز شریف کے ساتھ لندن سے سفر کرنے والے صحافی ایک دوسرے کو بتا رہے تھے کہ یہ تاریخی سفر ہے۔ سات سال سے جلاوطن ایک سیاسی رہنما کی واپسی، ایک سیاسی جدوجہد کا آغاز خمینی جیسا انقلاب نہیں تو کم از کم بے نظیر بھٹو جیسا 1986ء والا استقبال تو ضرور ہو سکتا ہے۔
لیکن چکلالہ ایئرپورٹ پر انہیں ملی پنجاب پولیس کی روایتی مہمان نوازی۔ پہلے سیلوٹ، پھر چائے بسکٹ، گرفتاری کا اعلان، پھر دھکے اور آخر میں درجنوں کیمروں کے سامنے ملک کے ایک شہری کی دوبارہ جلاوطنی۔
لینڈ کرنے سے چند منٹ پہلے تک فلائٹ نارمل تھی۔ جہاز کا عملہ مسافروں کو ڈیوٹی فری ڈیجیٹل قرآن اور چاکلیٹ بیچنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔ بچے رو رہے تھے۔ نو افراد پر مشتمل ایک خاندان اس میت کے بارے میں فکرمند تھا جسے وہ دفنانے کے لیے پاکستان لا رہے تھے۔

جہاز جیسے ہی لینڈ کرنے کے لیے نیچے آیا، نواز شریف اکانومی کلاس میں آ گئے۔ ان کے گال پالش کیے ہوئے سیبوں کی طرح چمک رہے تھے، ان کے نئے بالوں کے نیچے پرانی ٹنڈ پر پسینہ تھا، ان کے چہرے پر اس شخص کا تذبذب تھا جو ایک بڑا قدم اٹھا چکا ہو لیکن اسے یہ پتہ نہ ہو کہ وہ کھائی میں گرے گا یا قوس قزح پر سوار ہوگا۔ میں نے سوچا کہ کیا کان کے ساتھ مسلسل موبائل فون لگائے ہوئے اس شخص کو پتہ ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

ڈیپورٹیشن یا جیل۔ ان کے ہر ساتھی کے پاس یہی جواب تھا لیکن یوں لگ رہا تھا کہ اپنی سیاسی آپشنز کا پورا ادراک ہونے کے باوجود نواز شریف کسی معجزے کی امید میں تھے۔

یہ امید اس وقت ختم ہونا شروع ہوئی جب ایک نوجوان پولیس افسر نے انہیں آ کر سیلوٹ کیا اور ساتھ چلنے کو کہا۔ نواز شریف کے ساتھیوں میں جذبے کی شدت تھی لیکن کوئی پلان نہیں تھا۔ سوائے لارڈ نذیر احمد کے جنہوں نے پولیس سے کہا کہ آؤ برٹش طریقے سے مذاکرات کرتے ہیں۔
جہاز سے اتریں یا نہ اتریں، پاسپورٹ امیگریشن والوں کو دیں یا نہ دیں، یا بس جہاز میں بیٹھے ’گو مشرف گو‘ کے نعرے لگاتے رہیں۔

قانون نافذ کرنے والوں یا اس کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کا صبر طویل تھا لیکن ارادہ پکا۔

نیچے آ جائیں۔ چلو نیچے آ جائیں گے لیکن پہلے پولیس والوں کو ہٹاؤ۔ پولیس والے ہٹے، ان کی جگہ بغیر وردی والے آ گئے جو نہ جانے کیوں ہمیشہ زیادہ خطرناک لگتے ہیں۔

بس تک چل کے نہیں جائیں گے۔ چلو بس جہاز کے ساتھ لگا دیتے ہیں۔ اس وقت تک لارڈ نذیر احمد کے پنجابی میں کیے جانے والے برطانوی طریقہ کار کے مذاکرات کامیاب لگ رہے تھے۔

نواز شریف جہاز کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے رکے اور اپنا عوامی لیڈر والا پوز بنا کر ہاتھ ہلایا۔ اس کے جواب میں دور کھڑے پولیس کے ایک دستے میں سے کچھ لوگوں نے ہاتھ ہلایا لیکن اس کے علاوہ میلوں دور تک پھیلی ہوئی ایئرپورٹ کی ویرانی ہی ویرانی تھی۔

بس میں کھڑے ہو کر نواز شریف نے جیب سے کنگھی نکالی اور اپنے نئے بالوں کو سنوارا۔
اس کے بعد راول لاؤنج میں موبائل فون ملانے کی ناکام کوششیں۔ میڈیا بے تاب کہ اب کیا ہوگا۔ نواز شریف کے چہرے پر پسینے کی ہلکی سی تہہ۔ خمینی بننے کا خواب پنجاب پولیس کے کمانڈوز کے ارادوں سے سر ٹکرا کر بکھر رہا تھا۔ آہستہ آہستہ سادہ کپڑے والوں کی ٹکڑیوں میں مشورے تیز ہونے لگے، واکی ٹاکی پر کھسر پھسر بڑھتی گئی اور لارڈ نذیر احمد کی جگت بازی نیم دلانہ ہونے لگی۔ ’چلو اور کچھ نہیں تو چائے ہی پلا دو۔‘

نواز شریف نے چائے پی اور سکون کے ساتھ کیک کھایا۔ کیسا لگ رہا ہے، ایک انگریز رپورٹر نے پوچھا۔ نواز شریف نے چائے کا گھونٹ لیا، توقف کیا اور کہا ’اب تک تو اچھا ہے آگے کا پتہ نہیں۔‘

جب ڈراپ سین شروع ہوا تو صرف چند منٹ لگے۔ وردی والوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھیرا ڈالا، ان کے پیچھے بغیر وردی والوں نے اس سے بھی مضبوط گھیرا بنایا اور لے چلے۔

نواز شریف کے ساتھیوں کی مزاحمت رسمی تھی۔

دھکے نہ دو، یہ تمہارا وزیراعظم رہا ہے۔ دھکے تم دے رہے ہو۔ بدتمیزی نہ کرو۔ تم بدتمیزی نہ کرو۔ تم نے اچھا نہیں کیا، تم پچھتاؤ گے۔ آپ تو پڑھے لکھے لوگ ہیں۔

اس سارے شور شرابے اور دھکم پیل کے درمیان نواز شریف کے چہرے پر پہلی دفعہ مکمل سکون تھا۔ اس شخص کا سکون جس کے بدترین خدشات درست ثابت ہوئے ہوں۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 402
Reply With Quote
پرانا 11-09-07, 04:04 PM   #2
Senior Member
 
Ashfaq Ahmed's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 692
کمائي: 2,871
شکریہ: 21
155 مراسلہ میں 231 بارشکریہ ادا کیا گیا
Ashfaq Ahmed کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

very nice report apko report bnany ka fun aata hai
Ashfaq Ahmed آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
fun, فری, کورٹ, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, قدم, قرآن, لندن, نواز شریف, مکمل, موبائل, بے نظیر, جواب, حکم, خلاف, سفر, سپریم, سال, شخص, صبر, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیرے مست مست دو نین محمدعدنان گانے 7 04-09-11 02:37 AM
ہائیکورٹ کا شریف خاندان کی درخواست پر نیب سے ضبط شدہ جائیداد کا ریکارڈ طلب جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:35 PM
فیصلہ درست ہو گیا ... قبلہ درست جاویداسد خبریں 0 17-08-10 11:57 PM
ایٹمی اسلحے خانے کی براہ راست رسائی ،امریکی درخواست آج مسترد کردیجائیگی عبدالقدوس خبریں 3 16-04-08 06:23 PM
پاک فوج اقتدار اور بنیاد پرست اسلامی ریاست کے خواہاں ہیں، امریکی جریدہ عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger