واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بدین: تباہی کی بڑی وجہ ایل بی او ڈی نالا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-11, 08:48 AM   #1
بدین: تباہی کی بڑی وجہ ایل بی او ڈی نالا
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 14-09-11, 08:48 AM

ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین سیم نالہ صدر آصف علی زرداری کے آبائی ضلع نوابشاہ سے شروع ہوتا ہے

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں بارشوں کے بعد آنے والی تباہی کی ایک بڑی وجہ لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین یعنی ایل بی او ڈی سیم نالے کو قرار دیا جارہا ہے۔

اربوں رپے کی مالیت سے تعمیر کیا گیا یہ نالہ زرعی زمینوں کی سیم اور تھور کم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا مگر مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال اس کے برعکس ہے۔

لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین سیم نالہ صدر آصف علی زرداری کے آبائی ضلع نوابشاہ سے شروع ہوتا ہے جو سانگھڑ اور میرپور خاص سے گزرتا ہوا بدین میں رن کچھ کے مقام پر سمندر میں جاگرتا ہے۔

اس سیم نالے کا مقصد بارش اور سیم کے پانی کی نکاسی تھی تاکہ زمین کی زرخیزی برقرار اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔

شادی لارج کے رہائشی بلال رند کا کہنا ہے کہ ڈیزائن میں خرابی کے باعث سیم کا پانی سمندر میں گرنے کے بجائے الٹا سمندر کا پانی سیم نالے میں اوپر چڑھ آتا ہے۔

’جب تیز بارشیں ہوتی ہیں تو ہوا کا دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے، جو پانی کو دھکیلتا ہے، جس سے پانی سمندر میں نہیں جاتا اور رک جاتا ہے، پیچھے سے مسلسل پانی کی آمد کی وجہ سے پانی گنجائش سے بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں شگاف پڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔‘

بلال رند کے مطابق ’ایل بی او ڈی سیم نالے میں پانی کی گنجائش ساڑھے چار ہزار کیوسک ہے مگر اس میں سے پندرہ ہزار کیوسک پانی گذارا جارہا اور کمزور بند اس کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتے‘۔
سنہ انیس سو چوہتر میں ایل بی او ڈی کی تعمیر شروع ہوئی اور یہ منصوبہ اکتیس ارب روپے کی مالیت سے مکمل ہوا، جس کی مالی معاونت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نےفراہم کی جبکہ منصوبے پر واٹر اینڈ پاور اتھارٹی یعنی واپڈ نے عمل درآمد کرایا۔

قومی اسمبلی کی موجودہ اسپیکر فہمیدہ مرزا بھی اس منصوبے کے خلاف احتجاج میں شریک رہی ہیں وہ منصوبے میں کرپشن کے الزام بھی عائد کرتی ہیں۔

’مقامی افراد کو اس منصوبہ بندی میں شامل ہی نہیں کیا گیا، عالمی بینک کے کسی کنسلٹنٹ نے یہ پروگرام بنا کر دے دیا، واپڈا اور دیگر اداروں کی لاپرواہی سے یہ پورا منصوبہ کرپشن کی نظر ہوگیا‘۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایل بی او ڈی کی ستم ظریفیوں سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جیسے ہی صورتحال معمول پر آتی ہے، اس کی ری ڈیزائیننگ کی جائیگی۔

اس منصوبے کے باعث جھیلوں میں پانی کی فراہمی رک گئی، جس سے ہزاروں ماہی گیر بیروزگار ہوئے ، سمندر کا پانی آگے بڑھنے سے کئی ہزار ایکڑ زمین کاشت کے قابل نہیں رہی، جس نے اس علاقے کے افراد کی بھوک اور افلاس میں اضافہ کیا۔

سنہ انیس سو ننانوے کے طوفان، دو ہزار تین اور رواں سال اگست کی بارشوں سے ایل بی او ڈی میں طغیانی آئی اور شگاف پڑے ، جس کے باعث ہر مرتبہ لوگوں کے گھر ڈوبے اور وہ بیروزگار اور بے گھر ہوئے۔

مقامی افراد نے اس منصوبے کے خلاف عالمی بینک کے ٹربیونل میں درخواست دائر کی اور آخر بینک نے اپنا ایک مشن بھیجا، جس نے مقامی افراد سے ملاقات کی۔ ان درخواست گزاروں میں زمیندار خادم ٹالپور بھی شامل تھے۔

’اس وقت عالمی بینک نے یہ بیان دیا تھا کہ واقعی ان سے غلطی ہوئی ہے اس کے ڈیزائن کا خیال نہیں رکھا گیا ، انہوں نے ایک منصوبہ بناکر دیا جس میں طویل اور قلیل مدت اقدامات تجویز کیے گئے تھے، جو عملدرآمد کے لیے حکومت کو دیے گئے مگر حکومت نے ان پر عمل نہیں کیا اور صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔‘

سیم نالے کے دونوں طرف کچی سڑک ہے جس پر کئی روز پانی کھڑا رہتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان سے تو یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ پکی سڑکیں بنائی جائیں گی مگر اس پر عمل نہیں ہوا اب جب بھی شگاف پڑتا ہے تو ان کے نکلنے کے راستے ہی بند ہوجاتے ہیں۔

مرزا پٹھان نامی شخص نے بتایا کے پہلے اس سیم نالے کی دیکھ بحال ہوتی تھی، پانی کے ساتھ آنے والی مٹی نکالی جاتی تھی مگر آہستہ آہستہ یہ سلسلہ بند ہوگیا۔

بدین کے باسی سندھی زبان کے نامور شاعر حلیم باغی کے اس شعر کا حقیقی روپ نظر آتے ہیں، جس میں شاعر کہتا ہے کہ

ہماری طرح بھی کوئی جئے اس جہاں میں

ہمیشہ نشانے پر اور ہمیشہ امتحاں میں

بدین کو کبھی سمندری طوفان گھیرے میں لے لیتا ہے تو کبھی زلزلہ ہلا کر رکھ دیتا ہے، ان دونوں سے بچ جائے تو بارشیں انہیں آد بوچتی ہیں جن کی ذرا شدت ہزاروں لوگوں کو بے گھر کردیتی ہے۔

‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮بدین: تباہی کی بڑی وجہ ایل بی او ڈی نالا‬
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 99
Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
9/11, pakistan, ڈاٹ, نظر, مکمل, موجودہ, منصوبہ, الزام, احتجاج, اردو, خلاف, درخواست, زلزلہ, زرداری, سال, شخص, شعر, علی, عملدرآمد, عالمی, عائد, غلطی, صوبہ, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایل سی ڈی VSایل ای ڈی مانیٹر ALI-OAD Ask Experts ماہرین کی رائے 2 01-07-11 08:53 AM
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 10:47 PM
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:11 PM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger