واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بد بخت آسٹریلوی وکیل کی قرآن پاک اور بائبل مقدس سے ناپاک جسارت ۔ یو ٹیوب پر ویڈیو جاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-10, 08:00 PM   #1
بد بخت آسٹریلوی وکیل کی قرآن پاک اور بائبل مقدس سے ناپاک جسارت ۔ یو ٹیوب پر ویڈیو جاری
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 14-09-10, 08:00 PM

14 ستمبر 2010
سڈنی (نیٹ نیوز)امریکی انتہا پسندپادری ٹیری جونز کی طرف سے قرآن پاک کیخلاف ناپاک جسارت کا منصوبہ واپس لیے جانے کے اگلے روز ہی ایک آسٹریلوی وکیل ایلیکس سٹیورٹ نے نہ صرف قرآن پاک بلکہ بائبل مقدس کے بھی اوراق شہید(نعوزباللہ) کرکے اُنہیں سگریٹ پینے کے انداز میں ناپاک جسارت کرڈالی ۔اس بد بخت نے عملاًقرآن مجید اوربائبل کو جلا (نعوزباللہ )کر اس فعل بد کا 12منٹ پر محیط ویڈیوکلپ( نعوذبااللہ)قرآن اور بائبل میں سے کس کو جلانا بہتر ہے کے عنوان سے یو ٹیوب پرجاری کر دیا۔سٹیورٹ جو ملحدین کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے اس ویڈیو میں پہلے قرآن مجید کے مقدس اوراق پھاڑ کر جلانے کے بعد بائبل کے ساتھ بھی یہی سلوک کر تا نظر آتا ہے۔ اس فعل شنعیہ کو سر انجام دینے کے بعدسٹیورٹ پر لطف انداز میں پیچھے کی جانب جھکتا اورطنزیہ انداز میں لفظ پاک کہتا ہے۔ویک اینڈ کے مو قع پر جاری کی جانے والی اس ویڈیو کو یو ٹیوب سے ختم کر دیا گیا ہے۔یہ شخص کوئین لینڈ یو نیورسٹی میں ملازمت کر تا ہے جس کے حکام کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کے وقوع پذیر ہونے پر انتہائی ناراض اور مایوس ہوئے ہیں جبکہ اس ناپاک جسارت کے وقت وہ چھٹیوں پر تھا ۔سٹیورٹ جس نے اپنی ویڈیو میں قرآن اور بائبل کو محض کتابیں قرار دیا ہے ،مسلمانوں کے لیے سخت دل آزاری کا سبب بنی ہے۔اسلامک ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے صدر محمد واحد نے اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے جن سے آسٹریلیا میں انارکی پھیل جائے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 118
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-09-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کرتے, ٹیوب, پہلے, پاک, یو, یو ٹیوب, ویڈیو, وقت, واقعات, قرآن, نیوز, نظر, منصوبہ, مجید, انجام, انداز, جانے, دل, سگریٹ, شخص, عنوان, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یو ٹیوب کی ویڈیو لگانا : باتصویر فیصل ناصر پاک نیٹ ٹیوٹوریلز 22 21-08-11 09:24 PM
مصر میں امریکی سفارتخانہ کی گاڑی نے مظاہرین کو روند ڈالا، یو ٹیوب پر ویڈیو فوٹیج جاری گلاب خان خبریں 0 06-02-11 05:46 AM
یو ٹیوب سے ویڈیو ایڈٹ کا طریقہ نورالدین عمومی بحث 46 26-03-10 03:49 PM
یو ٹیوب کی ویڈیو فورم پر کیسی چڑھائی جائے عثمان پرویز گپ شپ 2 23-12-09 10:51 AM
یو ٹیوب ویڈیو رک رک کر چلتی ھے۔۔ چاند Ask Experts ماہرین کی رائے 6 19-09-08 09:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger