|
برازیل: سکول میںفائرنگ، 12افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

08-04-11, 06:12 AM
ریو ڈی جنیرو )رائٹرز( برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو میںمسلح شخص نے ایک سکول میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ بات جمعرات کو پولیس نے بتائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اس واقعہ کا شہر میں جاری پرتشدد واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریوڈی جنیریو ملٹری پولیس کے کرنل ابیس پریرا نے کہا کہ سکول کا ایک سابق طالب علم سکول میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہوا یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے فائرنگ کیوں کی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے 20 افراد زخمی ہوئے۔ ایک اور پولیس آفیسر نے بتایا کہ پولیس کا مسلح قاتل سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس نے ہاتھوں میں دو بندوقیں اٹھائی ہوئی تھیں اس کے پاس سے خودکشی کے حوالے سے تحریری چٹ بھی برآمد ہوئی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|