واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


برصغیر پہلی بولتی فلم ’عالم آرا‘ کی گم شدگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-02-09, 09:00 PM   #1
برصغیر پہلی بولتی فلم ’عالم آرا‘ کی گم شدگی
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 23-02-09, 09:00 PM

برصغیر پہلی بولتی فلم ’عالم آرا‘ کی گم شدگی

بھارتی حکومت نے ملک کی فلم انڈسٹری کے تمام فلم سازوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی ایک کاپی نیشنل آرکائیوزآف انڈیا میں محفوظ رکھنے کے لیے جمع کروائیں ۔ حکومت کے اِس فیصلے کی وجہ ہے فلم ساز اردشیر ایرانی کی 1931ء میں ریلیز ہونے والی برِ صغیر کی پہلی بولتی فلم عالم آرا کے پرنٹس کی گم شدگی ۔ بھارت سمیت دنیا کے کسی بھی فلمی کتب خانے میں عالم آرا فلم کے پرنٹس موجود نہیں ہیں ۔

چھ سال قبل پونہ شہر کے نیشنل آرکائیوس آف انڈیا میں آتشزدگی کے باعث فلم عالم آرا کے پرنٹس جل کر راکھ ہو گئے تھے ۔ اب محض کچھ تصویریں اور تھوڑا بہت تشہیری مواد ہی اِس لاجواب کلاسک رومانٹک فلم کی یاد کے طور پرحکومت کے پاس موجود ہے ۔ اور شاید اسی واقعے سے سبق لیتے ہوئے اب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے تمام فلم ساز اپنی فلموں کی ایک ایک کاپی نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں ریکارڈ کے لیے جمع کروائیں ۔

فلم ماہرین کے مطابق بھارت میں خاموش فلموں کے دور کو ختم کرکے فلم سازی کی دنیا میں آواز کے استعمال کےذریعے نیا انقلاب برپا کرنے والی فلم عالم آرا کے پرنٹس ہمیشہ کے لیے گم ہوجانا بھارت کی آنے والی نسل کے لیے بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ۔ انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹینگ منسٹری کے ذریعے دی گئی معلومات کے مطابق نیشنل آرکائیوس آف انڈیا میں مزید نئے وارڈ ز کی تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ 96 سال پرانی کلاسک فلموں کے ساتھ نئی ریلیز فلموں کو بھی محفوظ رکھا جاسکے ۔

پارسی پلے رائٹر جوزف ڈیوڈ کی کہانی پر مبنی فلم عالم آرا ایک شہزادے اور خانہ بدوش لڑکی کی محبت کی کہانی ہے ۔ 14 مارچ 1931ء میں ممبئی کے جیسٹک سنیما میں ریلیز ہوئی یہ فلم بھارتی فلموں کی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہوئی تھی۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 158
Reply With Quote
جواب

Tags
لڑکی, ممکن, محبت, سال, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یورپ کے تاریک دور سے تاریک تر، بر صغیر کا دور مولویت فاروق سرورخان اپکے کالم 34 15-12-09 09:45 AM
صغیر احمد صغیر احمد تعارف 8 26-11-09 06:30 PM
بر صغیر کی آزادی wajee تاریخ کا آئینہ 1 03-08-09 08:03 PM
اک کارواں کہیں کو رواں ہونا چاہئے احمد صغیر صدیقی Real_Light شعر و شاعری 2 04-09-08 11:46 PM
چہار بیت برصغیر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، اعجاز احمد فاروقی عبدالقدوس فلمی دنیا 0 15-12-07 08:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger