برطانیہ میں نائجیریا کے اعزازی کونسل جنرل
جاسوسی ایجنسی کے مالک اور پاکستان کے وزیر داخلہ
برطانوی اخبار نے رحمن ملک کو بے نقاب کر دیا
19 اپریل 2011 33 : 00
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن کی شہادت سے پہلے ان کی سیکیورٹی کے معاملات دیکھنے والے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی اور موجودہ وزیر داخلہ رحمن ملک برطانیہ میں ایک جاسوسی ادارے کے مالک ہیں ۔
ایک جاسوسی ایجنسی کے بھی مالک ہیں اور برطانیہ میں نائجیریا کے اعزازی قونصل جنرل بھی ہیں ۔
ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رحمن ملک نے شفاف لمیٹڈ نام کی یہ کمپنی اکاﺅنٹ نمبر 03908422 کے تحت اٹھارہ جنوری 2000کو رجسٹرڈ کرائی۔ اس ادارے کا کام سیکیورٹی اور انویسٹی گیشن قرار دیا گیا اور اس سال اس کی ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرائی گئی۔
دستاویزات میں کمپنی کا جو ایڈریس تحریر کیا گیا ہے اس ایڈریس پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ہفتے وہاں پر ظہرانہ بھی دیا۔ کمپنی کے اصل ایڈریس نارتھ سرکلر روڈ لندن پر محترمہ بے نظیر بھٹو اور جاوید پاشا کئی امور نمٹانے کے لئے کئی بار آتے جاتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک برطانیہ میں شفاف لمیٹیڈ اور برطانیہ میں نائیجریا کے اعزازی کونسل جنرل بھی ہیں۔ ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق رحمن ملک ڈاٹ کام یورپ نامی کمپنی کے مالک بھی ہیں۔ شفاف لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ اور وہ رے سٹون ہولڈنگز کے صدر بھی رہے ۔
" ڈان نیوز " کے مطابق رحمن ملک کا کہنا ہے کہ وہ اس کمپنی سے استعفیٰ دے چکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ان کا کاروبار ان کے خاندان کے لوگ ہی دیکھ رہے ہیں
ح