واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


برطانوی حکومت :پولیس :دہشت گردی:قانون منظور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-06-08, 02:01 PM   #1
برطانوی حکومت :پولیس :دہشت گردی:قانون منظور
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 12-06-08, 02:01 PM

برطانوی حکومت :پولیس :دہشت گردی:قانون منظور
براؤن نے اہم قانون منظور کروا لیا

برطانوی حکومت نے ہاؤس آف کامنز یا ایوان زیریں سے ایک ایسا قانون منظور کروا لیا ہے جس کے تحت اب پولیس دہشت گردی کے شبہہ میں پکڑے جانے والے افراد کو چار کی بجائے چھ ہفتوں تک بغیر الزام عائد کیے حراست میں رکھ سکے گی۔ صرف چھ ووٹوں سے منظور ہونے والے اس قانون کی حکومتی لیبر پارٹی کے چھتیس اراکین نے مخالفت کی۔
برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن اِس فتح سے سکون کا سانس تو لے سکتے ہیں لیکن صرف تھوڑی دیر کے لیے کیونکہ انسداد دہشت گردی کے لیے ان کی یہ نئی سفارشات پارلیمان سے محض نو ووٹوں سے منظور ہوئی ہیں۔

گورڈن براؤن پارلیمان سے منظوری کے لیے اراکین کی صرف ضروری تعداد کو ہی قائل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد یا بدیر پولیس کو دہشت گردی کے منصوبوں سے نمٹنے کے لیے القاعدہ سے متاثر مشکوک افراد کو دیر تک حراست میں رکھنا ہوگا۔

لیکن خود ان کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی اراکین پارلیمان نے حزب اختلاف میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر ان سفارشات کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکوک افراد کو الزام عائد کیے بغیر بیالیس دن تک حراست میں رکھنا خاصی ’غیر برطانوی‘ سی بات ہے۔

قائِد حزب اختلاف اور ٹوری پارٹی کے لیڈر ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمان میں بحث کے دوران کہا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کا کوئی اور طریقہ نکالنا چاہیے اور کئی ماہرین ان کے ساتھ اس بات پر اتفاق بھی کرینگے۔

گزشتہ کئی روز سے برطانوی پارلیمان ویسٹ منسٹر میں خاصی کھینچا تانی ہوتی رہی۔ وزیر اعظم گورڈن براؤن نے بذات خود پارٹی کے باغی اراکین کو فون کرکے کہا کہ وہ ان کے بل کی حمایت کریں۔

ڈایان ایبٹ اُن باغیوں میں سے ایک ہیں جنہیں وزیر اعظم نے ٹیلیفون کیا لیکن ڈایان ایبٹ کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کا یہ کہنا کہ یہ سفارشات عوام کی منشا کے مطابق ہے قطعی پسند نہیں۔

ان سفارشات پر ووٹنگ پہلے سے مشکلات کا شکار حکومت کے لیے ایک کٹھن مرحلہ تھا۔ حد یہ ہے کہ انہیں ان سفارشات کو منظور کروانے کے لیے شمالی آئر لینڈ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی پر انحصار کرنا پڑا۔

اگر مسٹر براؤن یہ اہم ووٹ ہار جاتے تو ان کی قیادت کے انداز پر سوالات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجاتا لیکن اب جب کہ وہ یہ ووٹ جیت ہی گئے ہیں تو ان کے مشیر اب صرف یہ امید ہی کرسکتے ہیں کہ وہ اپنے سیاسی سفر کے سب سے مشکل مرحلے سے گزر گئے ہیں۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 176
Reply With Quote
جواب

Tags
color, پولیس, پسند, وزیر, الزام, جیت, جلد, دہشت گردی:قانون, سفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کرکٹ ورلڈ کپ‘ راولپنڈی اسلام آباد میں بکیز سرگرم‘ پولیس خاموش گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:12 AM
پولیس کو مولوی کی تلاش عدنان دانی خبریں 2 09-01-11 03:59 PM
پولیس افسرکی جگہ مولوی جاویداسد خبریں 16 18-08-10 11:43 PM
نوید قمر چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر،طارق کھوسہ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعین عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:18 AM
شعیب سڈل آئی جی پولیس سندھ ،طارق لودھی ڈی جی آئی بی ہو نگے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger