واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


برطانوی ٹیم نے بے نظیر کی گاڑی کی تصاویر بنائیں،ڈاکٹروں سے ملاقات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-08, 07:39 AM   #1
برطانوی ٹیم نے بے نظیر کی گاڑی کی تصاویر بنائیں،ڈاکٹروں سے ملاقات
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 07-01-08, 07:39 AM

راولپنڈی(ایجنسیاں) برطانوی تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیشی ٹیم نے سانحہ لیاقت باغ کے حوالہ سے راولپنڈی پولیس کی ”ریہرسل“ کے بعد بے نظیر بھٹو کی گاڑی کا دوبارہ معائنہ کیا اور ماہرانہ انداز سے مختلف زاویوں سے گاڑی کی تصاویر بنائیں،ٹیم نے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی۔ بے نظیر بھٹو کے اسٹیج سے اتر کر گاڑی میں بیٹھنے، گاڑی کا سن روف کھول کر کھڑے ہونے اور فائرنگ کی ویڈیو ”فوٹیج“ تین مرتبہ دیکھی جبکہ متعلقہ پولیس افسران سے تفتیش میں معاون ثابت ہونے والے مختلف امور پر سوالات بھی کئے اور ایس ایس پی یاسین فاروق کا بیان قلمبند کیا۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم نے بعض شواہد بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے حوالہ کئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو برطانوی تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم سخت حفاظتی حصار میں راولپنڈی پولیس لائنز نمبر ایک پہنچی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس چوہدری عبدالمجید، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راولپنڈی سید سعود عزیز، ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق، اے ایس پی رانا شاہد، ایس پیز وقار چوہان، طاہر ایوب اور خرم شہزاد وڑائچ نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق بعد ازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی پولیس انیکسی چلی گئی جہاں پر تحقیقاتی ٹیم حاصل شدہ شواہد کے حوالہ سے راولپنڈی پولیس کے حکام سے مختلف امور پر ڈسکس کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو جلسہ عام کی مجموعی سکیورٹی کے انچارج ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق کا بیان بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے قلمبند کیا۔ حادثے کے وقت یاسین فاروق کے محترمہ کے قریب ہونے کی بناء پر تحقیقاتی ٹیم نے مختلف سوالات بھی پوچھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے حاصل کردہ تمام شواہد اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے سامنے رکھ دیئے۔ا سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے اراکین دستیاب شواہد کے حوالہ سے آپس میں بھی ڈسکس کرتے رہے۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم کے فراہم کردہ بعض شواہد جو سانحہ لیاقت باغ کے حوالہ سے معاون ثابت ہو سکتے ہیں، وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے اپنے پاس محفوظ کر لئے ہیں۔سابق وزیراعظم اور چیئرپرسن پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو پرستائیس دسمبر کو لیاقت باغ میں قاتلانہ اور خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے برطانوی تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم جس کی قیادت ڈیوڈکیتھ کر رہے ہیں نے اتوار کو پولیس لائن میں لیاقت باغ انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی پلان کے متعلق ایس ایس پی آپریشنل یاسین فاروق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور لیاقت باغ کے اردگرد ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کئے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو راولپنڈی پولیس لائن میں سانحہ لیاقت باغ سے متعلق تیسری بار بریفنگ دی گئی، غیر ملکی ٹیم نے بے نظیربھٹو کی گاڑی سے متعلق اہم سوالات پوچھے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے گاڑی اورپولیس اسکواڈ کی موومنٹ رپورٹ پیش کی۔ تفتیشی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ،راولپنڈی جنرل ہسپتال ،سی ایم ایچ اور پمز میں جاکر وہاں پر زیرعلاج زخمیوں کو دیکھا۔ انکے زخموں کی تصاویر لیں جبکہ ان سے اس وقوعہ اور خاص طور پر محترمہ بینظیر بھٹو کی گاڑی اور انکے درمیان فاصلہ اور دوسرے معاملات کے بارے میں بات چیت کی۔ اس موقع پر اس امر کا بھی جائزہ لیا گیا کہ کون سا زخمی کہاں تھا اور اسکولگنے والی ضربات کسی گولی یا بم کے ٹکڑے کے باعث آئیں یا کسی تیز دھار آلہ کی وجہ سے آئیں۔ تفتیشی ٹیم نے مختلف اسپتالوں کے دورے کے موقع پر زیرعلاج زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ڈاکٹروں سے زخمیوں کے علاج معالجہ، ادویات اور دیگر معلومات لیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 335
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستانی, وزیراعظم, موقع, آپریشن, انتظامیہ, بے نظیر, تصاویر, خودکش, خرم, شہزاد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی پیڈیا ویب سائٹ پر پیغمبرِ اسلام کی خیالی تصاویر شائع کرنے پر مسلمانوں کا شدید احتجاج champion_pakistani خبریں 18 21-12-10 09:29 AM
مُراسلے میں‌گوگل یا کسی URL سے تصاویر کیسے اٹیچ کریں؟ shafresha پاک نیٹ ٹیوٹوریلز 7 08-09-10 12:54 PM
سید انجم عباس نقوی شاہ صاحب تصاویر کے آءینہ میں۔ ایس اے نقوی تعارف 19 25-04-09 01:31 PM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:11 PM
تصاویر اٹیچ کرنے میں‌پرابلم محمدعدنان Ask Experts ماہرین کی رائے 10 21-12-07 09:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger