|
برطانیہ میں سکونت،لیبر کلاس کی رہائش کی حوصلہ شکنی کی جائےگی

21-02-11, 07:00 AM
کراچی (احسن چوہدری) برطانیہ مائیگریشن کنٹرول پروگرام پر عملدرآمد شروع کررہا ہے جس کے تحت مختلف کیٹیگریز میں برطانیہ میں سکونت اختیار کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں کمی کی جا ئے گی بالخصوص لیبر کلاس کی برطانیہ میں رہائش کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، برطانیہ میں اس وقت لیبر مائیگرینٹس کی تعداد 22 لاکھ کے قریب ہے جن کی آبادی برمنگھم شہر سے دگنی ہے۔ برطانیہ غیرملکی طلبا کےلئے پہلے ہی سخت قوانین تیار کررہا ہے جن کا اطلاق آئندہ دو ماہ میں ہوجائے گا جبکہ دیگر مائیگرینٹس پر پابندیوں کا اطلاق بھی اسی عرصے میں کردیا جائے گا جبکہ ایسے ہنر مند افراد (بغیرجاب آفر) جوtier-1 جنرل کیٹگری کے تحت برطانیہ میں رہائش پذیر ہونا چاہتے ہیں وہ اب اپنے ملک میں اس کی درخواست نہیں دے سکتے اس کیٹیگری میں صرف وہ ہنر مند افراد ہی اپلائی کرسکتے ہیں جو5 اپریل 2011 تک برطانیہ میں ہوں گے ہوم ڈپارٹمنٹ کے مطابق tier-1 جنرل کیٹیگری کے تحت سالانہ ایک ہزار افراد کو برطانیہ میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی جائے گی 2010 میں 13 ہزار افراد کو رہائش اختیارکرنے کی اجازت دی گئی جس میں 2011 میں 12 ہزار کی کٹوتی کردی گئی ہے۔اس کیٹیگری میں برطانیہ میں داخل ہونے والے30 فےصد ہنر مند افراد معمولی نوعیت کی ملازمتیں کررہے ہیں جن میں ٹیکسی ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈز کی ملازمت بھی شامل ہے جبکہ ایک بڑی تعداد بےروزگار ہے۔ گو اس کیٹیگری کے تحت 23 دسمبر 2010 سے بیرون ممالک میں درخواستوں کی وصولی بند کر دی گئی ہے تاہم برطانیہ میں کاروبار کرنے یا غیرمعمولی صلاحیت کے حامل افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی گزشتہ سال صرف 300 کاروباری ادارے برطانیہ میں قائم ہوئے لہذا زیادہ سے زیادہ انویسٹرز کو راغب کرنے کےلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی tier-2 کیٹیگری کے تحت برطانیہ ایسے ہنر مند افراد کی بھی حوصلہ افرائی کرےگا جنہیں برطانیہ میں جاب آفر ہوگی ان کی تعداد رواں سال بڑھا کر 20 ہزار 700 کردی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سات ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم ایک سال سے زائد قیام کےلئے ایسے افرادکی آمدنی40 ہزار پونڈ سالانہ ہونا لازمی ہے اور ان کی رہائش کی حد پانچ سال ہوگی۔ برطانیہ میں مستقل سکونت کےلئے جعلی شادیوں کی بھی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اور مستقل سکونت کےلئے میاں بیوی کے ایک ساتھ رہنے کی مدت دو سال سے بڑھائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں عارضی طور پر رہائش پذیر افراد مستقل سکونت اختیار نہیں کرسکیں گے، سیٹلمنٹ کیٹیگری کے تحت 2010 میں 62 ہزار افراد نے برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|