|
برطانیہ میں شدت پسندی کم کرنے کیلئے پاکستان سے علماءبلوانے پر غور ہوا، وکی لیکس

15-12-10, 05:32 AM
لندن (آن لائن، این این آئی) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں شدت پسندی کے خطرات کم کرنے کیلئے پاکستان سے اعتدال پسند علماءبلوانے پر غور کیا گیا۔ 7 جولائی 2005 کے دھماکوں کے بعد برطانوی حکومت مسلم کمیونٹی سے روابط رکھنے میں ناکام رہی۔ وکی لیکس نے 24 اپریل 2008 کو لندن میں امریکی سفارت خانے سے بھیجا گیا۔ ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق برطانوی اخبارات میں وزیر داخلہ جیکی اسمتھ کا بیان شایع ہوا کہ برطانیہ میں شدت پسندی کے خطرات کم کرنے کے لیے پاکستان سے اعتدال پسند امام برطانیہ بلائے جائیں گے۔ دفتر داخلہ کے افسر پال موریسن نے اخباری اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ نے 13 اور 14 اپریل کو اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکام سے ملاقات کی۔ موریسن کا کہنا تھا کہ تجویز پر اصولی بحث ضرور ہوئی لیکن اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا نہ ہی کسی نام کا انتخاب ہوا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|