برطانیہ میں 120 کلوگرام وزنی دنیا کا سب سے بڑا ٹی بیگ
Date : 11/23/2011 Updated at 1300 PST
لندن…این جی ٹی…حال ہی میں بر طانیہ میں 120کلوگرام وزنی دنیا کا سب سے بڑا ٹی بیگ (Teabag)تیار کیا گیاہے۔ایک عام ٹی بیگ کی شکل والا یہ ٹی بیگ8فٹ لمبا ہے جسے کرین کی مدد سے اونچائی میں لٹکا کر اس کو عام نمائش کیلئے بھی پیش کیا گیا۔اس دنیا کے سب سے بڑے ٹی بیگ سے باآسانی 50ہزار سے زائد چائے کی پیالیاں بنائی جا سکتی ہیں جسے دنیا کے سب سے بڑے ٹی بیگ کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
برطانیہ میں 120 کلوگرام وزنی دنیا کا سب سے بڑا ٹی بیگ