واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


برطانیہ نے اسرائیلی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-03-10, 12:47 AM   #1
برطانیہ نے اسرائیلی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 24-03-10, 12:47 AM

برطانیہ دبئی قتل کیس میں استعمال کیے جانے والے بارہ برطانوی پاسپورٹوں کے کلون بنانے پر اسرائیل کے سفارتکار کو ملک سے بے دخل کر رہا ہے۔

خارجہ سیکرٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے منگل کو پارلیمان کو بتایا کہ اس بات کے قوی شواہد ہیں کہ برطانیہ دبئی قتل کیس میں استعمال کیے جانے والے بارہ برطانوی پاسپورٹوں کے کلون بنانے پر اسرائیل کے سفارتکار کو ملک سے بے دخل کر رہا ہے۔

خارجہ سیکرٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے منگل کو پارلیمان کو بتایا کہ اس بات کے قوی شواہد ہیں کہ اسرائیل نے پاسپورٹوں کا ’غلط استعمال‘ کیا ہے۔


بارہ افراد نے برطانیہ کے جعلی پاسپورٹ استعمال کیے تھے

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ اس کے ایجنٹ جنوری میں دبئی کے ہوٹل میں ہونے والے حماس کے رہنما محمود المبحوح کے قتل میں ملوث تھے۔

ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اس کارروائی میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد شامل ہو اور کیونکہ اسرائیل ایک قریبی اتحادی ہے اس لیے رنج اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے اسرائیل پر قتل کا الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔ تاہم ڈیوڈ ملی بینڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل ان تحقیقات میں پوری طرح تعاون کرے کہ کس طرح پاسپورٹ حاصل کیے گئے تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگار جیریمی بوون نے کہا ہے کہ سفارتکار کی بے دخلی اسرائیل کو برطانیہ کی ناپسندیدگی کا واضح پیغام بھیجتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ برطانیہ جیسی حکومت کے لیے ایک بڑا اقدام ہے کہ وہ اپنے اہم اتحادی ملک کے کسی سفارتکار کو ملک بدر کر دے۔‘

خارجہ سیکرٹری کا بیان برطانیہ کی سیریئس آرگینازڈ کرائم ایجنسی کی طرف سے کلونڈ پاسپورٹ کے ثبوت مہیا کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔


حماس کے سینیئر رہنما کو جنوری میں دبئی کے ایک ہوٹل میں قتل کیا گیا تھا

فلسطینی گروہ حماس کے ایک ترجمان نے برطانیہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری قاتلوں کو پکڑنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔

اس سے قبل 1988 میں برطانیہ نے ایک اسرائیلی سفارتکار ایری ریگیو کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ برطانوی ذرائع کے مطابق وہ موساد کے ایجنٹ تھے۔

انیس جنوری کو دبئی کے ہوٹل میں حماس کے سینیئر رہنما محمود المبحوح کے قتل کے سلسلے میں برطانیہ کے بارہ جعلی پاسپورٹس استعمال کیے گئے تھے۔

دبئی میں سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں نناوے فیصد یقین ہے کہ مبحوح کے قتل کے پیچھے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے لیکن اسرائیل اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــ
بی بی سی۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,918 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 103
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
کنعان (24-03-10), شاہ جی 90 (24-03-10)
پرانا 24-03-10, 04:33 AM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,504
کمائي: 118,639
شکریہ: 13,521
4,907 مراسلہ میں 16,697 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

ان سفارت کاروں کی تصاویر یہ ھے



والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (24-03-10), شاہ جی 90 (24-03-10)
جواب

Tags
کوششیں, کرے, کس, یقین, ملک, مطابق, آیا, اپنے, الزام, استعمال, اسرائیل, بڑا, بے, بارہ, بدر, برطانوی, ثبوت, جیسی, جانے, حکومت, حکم, حماس, خفیہ, دبئی, سامنے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger