واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


برطانیہ پاکستان میں پرائمری تعلیم پر 90 ارب 59 کروڑ روپے خرچ کرے گا، ہائی کمشنر ایڈم تھامسن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 03:03 AM   #1
برطانیہ پاکستان میں پرائمری تعلیم پر 90 ارب 59 کروڑ روپے خرچ کرے گا، ہائی کمشنر ایڈم تھامسن
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 12-08-11, 03:03 AM

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کیلئے خود مذاکرات اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ برطانیہ اس سلسلہ میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہمیں کراچی کے حالات پر تشویش ہے۔ امید ہے وہاں بہتری کے لئے راستہ نکالا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز ”جنگ“ کے دفاتر کے دورہ کے موقع پر سینئر ادارتی ارکان عبدالمالک، عبدالرﺅف، عابد عبداللہ، افتخار احمد، خاور نعیم ہاشمی، بیدار بخت، سہیل وڑائچ، صدیق خان، فرح وڑائچ، خالد فاروقی، نفیس بزمی اور مائد علی سے گفتگو کر رہے تھے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات کے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کو باہمی طور پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ پانی اور کشمیر جیسے مسائل کے حل کے لئے اپنے عوام کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو چار بڑے مسائل کا سامنا ہے جن میں پانی، دہشت گردی، خراب معیشت اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات شامل ہیں۔ ہم ان مسائل کے حل کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کراچی کا پاکستانی معیشت میں کلیدی کردار ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر برطانیہ کو شدید تشویش ہے۔ امید ہے کہ کراچی کے حالات کی بہتری کے لئے راستہ نکالا جائے گا۔ معیشت کی بہتری کے لئے پاکستان کو خود اپنے وسائل بڑھانا ہوں گے اور ریونیو کے ذرائع پیدا کرنا ہوں گے۔ پانی کے مسئلے کو ورلڈ بینک دیکھ رہا ہے۔ اس نے اس سلسلہ میں کافی اچھا کام کیا ہے۔ ایڈم تھامسن نے کہا پاکستان اور برطانیہ میں تجارت کا حجم آئندہ دو سال میں دوگنا کرنے کا ہدف دونوں وزرائے اعظم نے دیا ہے۔ پاکستان کے بارے میں عام طور پر یہ تاثر ہے کہ یہاں امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں لیکن میں نے اس ضمن میں ہونے والی متعدد کانفرنسوں میں باور کرایا کہ برطانیہ پاکستان کی مارکیٹ سے صحیح طور پر مستفید نہیں ہو رہا۔ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ایک سال قبل میکسیکو میں ڈرگ مافیا کی طرف سے ہونے والے فسادات میں جتنی انسانی جانیں ضائع ہوئیں وہ پاکستان میں ہونے والے نقصانات سے دوگنا ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے لئے ضروری ہے۔ جنوری 2010ءکی لندن کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں امن کا حل صرف عسکری طاقت کا استعمال نہیں بلکہ اس کا سیاسی حل بھی ضروری ہے۔ پاکستان اور افغانستان اپنی باہمی سرحدات پر استحکام پیدا کریں تو باقی ممالک بھی اس حل میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ افغانستان میں بہتری پاکستان کے حالات بہتر ہونے کا پیش خیمہ ہے۔ پاکستان کو 2 مئی کے بعد بین الاقوامی سطح پر بڑی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تمام ممالک پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہے تھے لیکن برطانوی وزیراعظم نے اس وقت کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مو¿قف ہے کہ 2014ءتک برطانوی فوجی افغانستان سے نکال لئے جائیں گے۔ برطانیہ کا افغانستان میں طویل عرصہ تک رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان کے حوالے سے کور کمیٹی میں پاکستان کی شمولیت احسن اقدام ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا برطانیہ 2015ءتک پاکستان میں پرائمری تعلیم کے منصوبوں پر 650 ملین پاﺅنڈ یعنی 90 ارب 59 کروڑ 5 لاکھ روپے خرچ کرے گا جس میں 40 لاکھ بچوں کو سکول جانے کا موقع ملے گا جبکہ 90 ہزار اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں حالیہ فسادات کے پیچھے مجرمانہ ذہنیت ہے۔ وہاں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی دراصل برطانوی شہری تھے جن کا ہمیں بڑا دکھ ہے۔ ان ہلاکتوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے کے لئے برطانوی کرکٹ بورڈ سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی آبادی جس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے اگلے بیس سالوں میں یہاں چار پانچ کراچی بن جائیں گے۔ پاکستان میں ترقی کی رفتار کو آبادی کی رفتار سے تیز ہونا پڑے گا۔ پاکستان میں ترقی کی شرح کم از کم سات فیصد ہونی چاہئے۔ اس صورتحال میں اقتصادی چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 160
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 04:33 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جھو ٹ
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 06:18 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زورداری صاحب کی موجاں‌ہی موجاں
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (13-08-11)
پرانا 13-08-11, 02:28 AM   #4
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,056
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
زورداری صاحب کی موجاں‌ہی موجاں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
اگر ایسا ہوا بھی تو موجاں اب کم ہی رہ گئی ہیں کیوں کہ اب انگریز اعتماد کرنے سے کنی کترانے لگے ہیں۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (13-08-11)
پرانا 13-08-11, 03:50 AM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گلاب خان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
اگر ایسا ہوا بھی تو موجاں اب کم ہی رہ گئی ہیں کیوں کہ اب انگریز اعتماد کرنے سے کنی کترانے لگے ہیں۔
انگریز ان سے اپنا کام لے چکے

اب نیا مہرہ استعمال کریں‌گے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (14-08-11)
پرانا 14-08-11, 02:19 PM   #6
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,056
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
انگریز ان سے اپنا کام لے چکے

اب نیا مہرہ استعمال کریں‌گے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
یقینآ ایسی ہی بات ہے، آپ نے ٹھیک کہا ہے، ایسی خبریں آرہی ہیں۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, لندن, موقع, منصوبہ, مسائل, آبادی, الزام, اچھا کام, بچوں, تعلیم, جواب, حل, خصوصی, رفتار, راستہ, سال, علی, عسکری, صورتحال, صحیح, صدیق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک امریکا تعلقات تنزلی کا شکار، جو بائیڈن منگل کو پاکستان آئیں گے گلاب خان خبریں 0 07-01-11 05:05 AM
القاعدہ سے تعلق کا الزام، سپین اور تھائی لینڈ سے8 پاکستانی گرفتار گلاب خان خبریں 3 03-12-10 03:11 PM
پاکستانی سگریٹ نوشی پر60 کروڑ روپے یومیہ خرچ کرنے لگے جاویداسد خبریں 2 03-06-10 09:05 PM
پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن اتھارٹی ۔۔۔۔ رجسٹر سمز کی معلومات رضی ویب سائٹس کا جائزہ 18 10-05-10 10:45 AM
روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ‘انٹرلنک بنکوں نے سٹیٹ بنک سے روپے کی قدر مستحکم کرنے کا مطالبہ کر ابن جلال خبریں 0 16-10-08 01:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger